MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
انٹرٹینمنٹ

مس ورلڈ اسکینڈل: برطانوی امیدوار کا بھارت کے دورے کے دوران بدسلوکی کا الزام

Last updated: مئی 28, 2025 3:37 شام
Insherah Iftikhar
Share
SHARE

مس ورلڈ 2025 کے مقابلے کو اس وقت ایک بڑے تنازع کا سامنا ہے جب برطانیہ سے تعلق رکھنے والی امیدوار میلا میگی نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے مبینہ ناروا سلوک پر کھل کر بات کی ہے۔

24 سالہ حسینہ نے برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ میلا میگی کا کہنا تھا:
"میرے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے میں کوئی جسم فروش ہوں۔ مجھے پورا دن دولت مند، درمیانی عمر کے مردوں کے ساتھ گزارنے پر مجبور کیا گیا، گویا میں ان کے لیے تفریح کا ذریعہ ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مقابلے میں عزت کے ساتھ حصہ لینے آئی تھیں، نہ کہ "کسی کی تفریح یا مشغلہ بننے کے لیے۔” ان کا کہنا تھا:
"یہاں تک کہ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہییں۔”

میگی نے بتایا کہ وہ اس صورتحال کو مزید برداشت نہ کر سکیں اور فوراً ہی مقابلے سے دستبردار ہو کر واپس برطانیہ چلی گئیں۔

میگی کے انکشافات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، جہاں بہت سے صارفین نے تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں ہونے والے ہائی پروفائل ایونٹس میں خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی مذمت کی ہے۔

تاحال مس ورلڈ کی منتظمین یا بھارتی ایونٹ حکام کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ واقعہ عالمی بیوٹی پیجینٹس میں اخلاقیات، سیکیورٹی اور خواتین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے جاری بحث کو ایک بار پھر تازہ کر گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ذیابیطس میں مبتلا بچوں کے لیے مفت انسولین کارڈ پروگرام کا آغاز
Next Article ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو ’لو گرو‘ کی ریلیز سے قبل یو اے ای میں اعزاز سے نوازا گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

انٹرٹینمنٹ

موسیقی کی دیو کمپنی نے مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگی پیدا کر لی

By Abdul Qavi
انٹرٹینمنٹ

یمنٰی زیدی کی شاندار سالگرہ کی تقریب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی!

By Ayesha Aqil
انٹرٹینمنٹ

پنجابی گلوکار ہرمن سدھو سڑک حادثے میں جاں بحق

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام ظاہر کر دیے

By Sameer Sheikh
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?