*پریس ریلیز برائے ایجوکیشن ڈیسک*
ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے مکمل تعاون کریں گے.
چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن
9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ویکسینیشن مددگار ثابت ہو گی ۔
*حیدرعلی۔*
صوبہ پنجاب کی طرز پر ویکسینیشن والدین کی رضامندی سے مشروط رکھی جائے گی.
پرائیویٹ اسکولز چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی طالبات کے والدین کی رضامندی سے ان کی موجودگی میں یہ ویکسینیشن کروائیں گے.
جو والدین اپنی رضامندی ظاہر نہیں کریں گے ان کی بچیوں کو اس مرحلے میں ویکسینیشن نہیں لگائی جائے گی۔
اس مہم کے دوران ویکسینیشن ٹیم کے ساتھ شیڈول طے کر کے والدین کو آگاہ کیا جائے گا.
محکمہ صحت کی جانب سے بھی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے.
تمام تعلیمی ادارے رضاکارانہ طور پر اس مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں گے.
جاری کردہ
*ڈی ایم دانش بلوچ*
جنرل سیکرٹری
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن
