شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 21 کے قریب پولیس گشت کے دوران شاہ لطیف پولیس اور مسلح اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
زخمی گرفتار ملزم کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ ایمونیشن، تین چھینے گئے موبائل فونز، نقدی رقم، اور ایک 125 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ اسلحہ کو فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ شاہ لطیف پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
