MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ کو غیر مؤثر قرار، کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کی ہدایت

Last updated: اکتوبر 20, 2025 2:07 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

ڈیرہ اسماعیل خان — 16 اکتوبر: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو چکی ہے، کارکن اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ اب گھر کی لونڈی بن چکی ہے‘‘ اور عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم جس جمہوریت کے علمبردار ہیں، وہ آئینی، اسلامی اور عوامی جمہوریت ہے، جو قرآن و سنت کی رہنمائی میں قائم ہو۔ اگر کسی نظام میں اسلام کی سربلندی نہیں اور وہاں غیر ملکی قوتوں کی غلامی ہے تو ہم ایسے نظام کو مسترد کرتے ہیں۔‘‘

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمہارا مستقبل ٹرمپ یا مغربی سیاست میں نہیں بلکہ مفتی محمود کے نظریے میں ہے۔‘‘

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ’’سی پیک روٹ تمہارے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کرو۔‘‘

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 1977 میں جب ملک بھر میں دھاندلی کے خلاف تحریک اٹھی، تو اس کی قیادت مفتی محمود نے کی تھی۔ ’’ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ چوری شدہ انتخابات کو تسلیم نہیں کریں گے — نہ 2018 کے، نہ 2024 کے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک عوام کو ان کے ووٹ کا حق واپس نہیں مل جاتا۔‘‘

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ’’ہماری سیاست گالی گلوچ یا بداخلاقی کی نہیں بلکہ اعلیٰ اسلامی اقدار کی سیاست ہے۔‘‘

انہوں نے اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ’’جب ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہوئیں تو عوامی دباؤ نے ان عزائم کو ناکام بنایا۔ جب تک ہم زندہ ہیں، کوئی اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکے گا۔‘‘

مولانا فضل الرحمٰن نے یاد دلایا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ’’ناجائز ریاست‘‘ قرار دیا تھا، اور ان کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہی حقیقی وفاداری ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ کارکن اسلام آباد مارچ کے لیے تیار رہیں، کیونکہ ’’وقت قریب ہے۔‘‘

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وکی کوشل کی خوشی دیدنی، کترینہ کیف کے ساتھ والد بننے کی تیاری میں
Next Article پاکستان اور سعودی عرب کا فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
سی سیکشنز کے دوران مقابلے کا معاملہ: 4 ڈاکٹرز معطل، انتظامیہ سے جواب طلب
Health
مارچ 28, 2026
ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مریض شدید مالی دباؤ کا شکار
Health
مارچ 28, 2026
لیڈی ولنگڈن اسپتال میں زچگی آپریشنز کا مقابلہ، ویڈیو سامنے آنے پر وزیر صحت کا نوٹس
Health
مارچ 28, 2026
پوٹاشیئم کی کمی سے دل کی بیماریوں و فالج کا خطرہ
Health
مارچ 28, 2026
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026

You Might Also Like

سیاست

پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 پر حکومت کا ساتھ دے گی، بلاول بھٹو زرداری

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا: تین جسٹس کے حکم کو حوالدار نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، عدالتی کمزوری عیاں

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی (ف) سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بن گئی

By Hannan Khani
سیاست

پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

By Sana Mustafa
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?