فیصل آباد: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے دو وین ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے موبائل فون سے تصاویر چرا لیں اور انہیں استعمال کرتے ہوئے بلیک میل کیا۔ ملزمان نے خوفزدہ کر کے طالبہ سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی ہتھیا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کئی ماہ تک بلیک میلنگ کا شکار رہنے کے بعد طالبہ نے بالآخر والدین کو حقیقت بتائی، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
