MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پانچ روزانہ استعمال ہونے والی ادویات جو دل کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، ڈاکٹرز نے خبردار کردیا

Last updated: دسمبر 2, 2025 12:18 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

امریکا کے معروف امراضِ قلب کے ڈاکٹر دیمتری یارانوف نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ دل کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے تجویز کردہ ادویات کھانے سے پہلے غور کریں۔

‎ڈاکٹر یارانوف کا کہنا ہے کہ میں نے خود دیکھا ہے کہ مختلف علاج میں استعمال ہونے والی کچھ عام ادویات وقت کے ساتھ ساتھ خاموشی سے دل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، انہوں نے پانچ ادویات کے شواہد پیش کیے ہیں جن کے استعمال میں خاص احتیاط ضروری ہے اگر کوئی شخص دل اور خون کی نالیوں کی صحت کا خیال رکھتا ہو۔

‎سوزش کش ادویات:

‎جو افراد پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر یا دل کے مسائل کا سامنا کررہے ہوں ان کے لیے خطرہ زیادہ ہوتا ہے لیکن جو بھی شخص باقاعدگی سے نان اسٹرئیڈل ینٹی انفلامیٹری ادویات استعمال کرتا ہے تو اسے محتاظ رہنے کی ضرورت ہے۔

‎ذیابیطس کی ادویات:

‎ذیابیطس کا علاج عام طور پر عمر بھر ادویات لینے پر مشتمل ہوتا ہے۔یارانوف کا کہنا ہے کہ کچھ پرانی نسل کی ذیابیطس ادویات جیسے روزِیگلیٹازون ،دل کے فیل ہونے کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

‎ان کا کہنا ہے کہ دل پر ان کے منفی اثرات کی وجہ سے بہت سے ماہرین اب نئی ادویات کی سفارش کرتے ہیں جو دل اور خون کی نالیوں کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

‎ناک کھولنے والی ادویات:

‎نزلہ زکام اور الرجی تکلیف دہ بیماریاں ہیں، اسی لیے بہت سے لوگ بغیر نسخے کے ملنے والی ادویات کا استعمال کرتے ہیں، جن میں سڈوایفیڈرن جیسے ڈی کنجیسٹنٹ شامل ہوتے ہیں تاکہ بند ناک اور دیگر علامات میں کمی لائی جا سکے۔یہ ادویات خون کی نالیوں کو سکیڑ کر کام کرتی ہیں، جس سے رکاوٹ کم ہوتی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بلڈ پریشر میں تیز اضافہ اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی بھی پیدا کر سکتی ہیں۔

‎کیموتھراپی کی ادویات:

‎اگرچہ کینسر کے علاج بے شمار زندگیوں کو بچاتے ہیں، لیکن کچھ کیموتھراپی ادویات جیسے ڈوکسوروبیسن اور ٹراسٹوزوماب دل پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

‎یارانوف کی وضاحت کے مطابق یہ ادویات وقت کے ساتھ دل کی عضلہ کو کمزور کر دیتی ہیں، جس سے دل کی خون پمپ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

‎محرک ادویات:

‎محرک ادویات جو عام طور پر توجہ کی کمی اور بیش فعالی (اے ڈی ایچ ڈی) کے علاج کے لیے تجویز کی جاتی ہیں،ان میں ایمفیٹامینز شامل ہوتے ہیں جو بیداری اور توجہ میں اضافہ کرتے ہیں۔لیکن یارانوف کا کہنا ہے کہ یہ ادویات دل کی دھڑکن تیز کر سکتی ہیں اور بلڈ پریشر بڑھا سکتی ہیں۔اگر کسی شخص کو پہلے سے دل کا مسئلہ ہو تو ان ادویات کا اثر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ بے ترتیبیِ ضرباتِ قلب اور حتیٰ کہ دل کے دورے کے خطرے کو بھی بڑھا سکتی ہیں۔

‎اسی طرح محرکات کا غلط استعمال یا بغیر نگرانی کے استعمال شدید ضمنی اثرات کا باعث بن سکتا ہے، جیسے دل کی دھڑکن کا بے حد بڑھ جانا، ہائی بلڈ پریشر، بے چینی اور لت پڑ جانا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جنوبی کوریا: گزشتہ 20 برسوں میں امراض قلب کے مریضوں میں 4 گنا اضافہ
Next Article دارچینی، لونگ اور ادرک… نزلہ، زکام اور کھانسی کا جادوئی علاج
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

‎پی ایس ڈی پی 26-2025 میں شعبہ صحت کیلئے 15 ارب 34 کروڑ35 لاکھ روپے مختص

By Neha Ashraf
Health

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 15 کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

پاکستان کی 15 فیصد نوجوان آبادی دماغی بیماریوں میں مبتلا

By Neha Ashraf
Health

دنیا بھر میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?