ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کی مہندی میں قیامت خیز بھگدڑ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا!
سیالکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کی مہندی کی تقریب اس وقت خوفناک منظر میں تبدیل ہو گئی جب انعامات کے اعلان کے بعد لوگوں کا ہجوم بے قابو ہو گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔
ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے نے پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مسٹر پٹلو سمیت منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔
سوال یہ ہے کہ شادی کی خوشیوں میں شریک ہونے والے لوگوں کی حفاظت کا ذمہ دار کون تھا؟ آخر دو قیمتی جانوں کا حساب کون دے گا؟
شادی کی تقریب یا موت کا میدان؟ سیالکوٹ کا یہ واقعہ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا
