MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

کراچی مون سون کی بارشوں کے بعد بدترین صورتحال کا شکار ، شہری انتظامیہ پر برہم

Last updated: جون 29, 2025 12:45 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

کراچی، 29 جون 2025:

کراچی ایک بار پھر مون سون بارشوں کے بعد بدترین صورتحال کا شکار ہے۔ شہر کے بیشتر علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

جن۔بارشوں کا اتنا انتظار تھا ، وہ دیکھتے ہی دیکھتے شہریوں کے لیے عذاب بن گئیں، شہر کا کمزور انفراسٹرکچر اور ناقص نکاسی آب کا نظام ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ ماڈل کالونی سے کورنگی تک، اورنگی ٹاؤن سے بلدیہ تک، شہری گھٹنوں گھٹنوں پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، کئی علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

ماڈل کالونی میں بڑے بڑے گڑھوں میں پانی بھر جانے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پولیس موبائل کے گڑھے میں دھنسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس نے شہریوں کے غصے کو مزید بھڑکا دیا۔

ایک مقامی رہائشی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا، "میئر صاحب، ہم پر رحم کریں، یہاں حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔”

متاثرہ علاقوں کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے جن میں کورنگی ڈھائی نمبر، انڈسٹریل ایریا، باغِ کورنگی، قیوم آباد، کے پی ٹی برج، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ شامل ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غیر موجودگی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

کورنگی کے ایک اور رہائشی نے بتایا، "نکاسی آب کی کوئی ٹیم نظر نہیں آ رہی، نہ کوئی مرمت کا کام ہو رہا ہے، ہم مکمل طور پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔”

سڑکوں پر کھڑا پانی اور اس میں شامل گندا سیوریج نہ صرف آمد و رفت میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ صحت کے شدید خطرات بھی پیدا کر رہا ہے۔

شہریوں نے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے تاکہ حالات مزید نہ بگڑیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں نیگلیریا سے متاثرہ 17 سالہ نوجوان انتقال کرگیا ‎
Next Article پولیو ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ، صوبہ سندھ سرفہرست
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

پاکستان میں ماحولیاتی بحران، بچوں کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

یو اے ای میں دھول، بارش اور سرد ہوا کا امکان

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

سمندری طوفان اور مون سون بارشوں نے ایشیا میں تباہی مچا دی، ہلاکتیں 1,100 سے تجاوز

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

ماہرین نے پاکستان کے گرین بلڈنگ منصوبے پر طویل المدتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

By Anoosha Malik
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?