MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

ایس سی او اجلاس میں پاکستان سرحدپار دہشت گردی کا معاملہ اٹھائے گا

Last updated: نومبر 14, 2025 11:57 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

 اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان آئندہ ہفتے ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں بھارت اور افغان طالبان حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ اجاگر کرے گا۔

اگرچہ ایس سی او میں باہمی تنازعات زیرِ بحث نہیں آتے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ان سیکیورٹی خدشات کو علاقائی چیلنجز کے طور پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ ہم خیال ممالک کی حمایت حاصل کی جاسکے۔ اجلاس 17 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں بنیادی توجہ معاشی تعاون پر ہوگی لیکن دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نامزدگی کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ توقع ہے کہ ڈار اجلاس کے موقع پر اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں چینی وزیر اعظم لی چیانگ اور روسی وزیر اعظم میخائل میشوتسین شامل ہیں، جو اجلاس کی 24ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک گروپ ملاقات میں بھی شریک ہوسکتے ہیں۔ اجلاس کے بعد وہ برسلز روانہ ہوں گے، جہاں وہ بیلجیم اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے اہم بات چیت کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور اس کی جگہ بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نئی دہلی کی نمائندگی کریں گے۔

ایس سی او کے 10 رُکنی پلیٹ فارم میں ریجنل اینٹی ٹیررازم اسٹرکچر (ریٹس) بھی شامل ہے، جسے پاکستان علاقائی امن و استحکام کو متاثر کرنے والی دہشت گردی کے مسائل اٹھانے کے لیے ایک مناسب فورم سمجھتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں دہشت گرد سیل بے نقاب
Next Article ترکی کا دہلی دھماکے میں ملوث ہونے کا سختی سے انکار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

سیاست

عید میلاد النبیؐ پر 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

By Hannan Khani
سیاست

پاکستان میں مون سون کی تباہ کاریاں: ہلاکتوں کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی

By Hannan Khani
سیاست

امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کر د

By Hannan Khani
بریکنگ نیوزسیاست

صارفین سے غیرمنصفانہ طریقے سے بجلی کے بھاری بلوں کی وصولی پر کڑی تنقید

By Shaista Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?