MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی؛ موسمِ سرما میں مریضوں کی اموات میں اضافہ

Last updated: جنوری 3, 2026 11:12 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں مردہ حالت میں لائے جانے والے مریضوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جن میں اکثریت بزرگ شہریوں کی ہے۔

‎ابتدائی طبی تشخیص میں ان اموات کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ اور فالج (اسٹروک) قرار دی جا رہی ہے جبکہ موسم کی تبدیلی، فضائی آلودگی اور وائرل انفیکشنز کے باعث ایمرجنسی میں سانس، سینے اور فلو کے مریضوں کی تعداد اور شدت دونوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

‎اس حوالے سے سول اسپتال کراچی کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران سرور نے بتایا کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وائرل انفیکشن کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نزلہ، زکام، کھانسی، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کے انفیکشنز، نمونیا سمیت مختلف امراض کے مریض بڑی تعداد میں ایمرجنسی کا رخ کر رہے ہیں جبکہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا پرانے مریض شدید خراب حالت میں لائے جا رہے ہیں۔

‎بعض مریضوں کی حالت نہایت تشویشناک ہوتی ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ان کیسز کے بہاؤ میں واضح اضافہ ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ عوام کی اپنی غیر سنجیدگی بھی ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ ایسے مریض بھی سامنے آ رہے ہیں جن کا فلو تو ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن دو دو ماہ تک کھانسی ختم نہیں ہوتی، جس سے کسی سنگین سانس کی بیماری کا خدشہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کی ہسٹری سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو انہوں نے دمے (ایستھما) کی ادویات کا مکمل کورس نہیں کیا یا اینٹی بائیوٹکس ادھوری چھوڑ دیں۔

‎انہوں نے خبردار کیا کہ اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال یا ادھورا کورس کرنے سے اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے جو علاج کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں خون کی شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں، دل کی جانب خون کی گردش کم ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں فالج اور دل کے دورے کے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔ تیماردار اکثر ہسٹری دیتے ہیں کہ رات کو اماں یا بابا ٹھیک تھے اور صبح میں ان کی اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد موت ہو گئی۔ یہ اچانک موت کرونری آرٹریز کی تنگی ہونے سے بڑھ جاتی ہے۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت اگر کسی کو کھانسی، نزلہ اور بلغم ہے تو خود کو دوسروں سے دور رکھیں۔ اس کے علاوہ گرم کپڑے پہنیں، قہوہ یا گرین ٹی پئیں، ورک پلیس پر بھی سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا پر امن استعمال،خود آئی اے ای اے بھی معترف
Next Article ‎2025 میں پی آئی سی پاکستان کے امراضِ قلب کے بڑے ہسپتالوں میں سرفہرست
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان نے پہلی قومی ایچ پی وی ویکسین مہم کا اعلان کر دیا

By Fatima Nadeem
Health

مظفر گڑھ: خسرہ ویکسینیشن ٹیم پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا

By Neha Ashraf
Health

ناقص صفائی کے باوجود پمز ہسپتال انتظامیہ نے کمپنی کو ایک سال کی توسیع دیدی

By Neha Ashraf
Health

مصنوعی مٹھاس جگر کی مہلک بیماری کا سبب بن سکتی ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?