35ویں نیشنل گیمز میں 14 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے پہلوانوں کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔
کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں کامیابی کے بعد جب فاتح پہلوان اکھاڑہ انعام بٹ پہنچے تو وہاں جشن کا سماں تھا۔ پہلوانوں کی آمد پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر انعام بٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلوان ہم سب کا فخر ہیں اور یہی کھلاڑی مستقبل میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
