MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

حماس کو اصل فریق تسلیم کیے بغیر مسئلہ فلسطین کا حل ناممکن ہے، مولانا فضل الرحمٰن

Last updated: اکتوبر 2, 2025 2:05 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے حماس کو اصل فریق تسلیم کرنا ناگزیر ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے اسرائیل کو “ناجائز بچہ” قرار دیا تھا اور آج بھی پاکستان اسی مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے معاملات پر ڈنڈے کے زور پر فیصلے مسلط کر رہے ہیں، جو نہ سیاسی ہے اور نہ ہی اخلاقی۔ ان کے بقول فلسطینی عوام کے بغیر کوئی بھی منصوبہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر اسرائیل فلسطین کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی بھی کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں تو دو ریاستی حل صرف ایک “خواہش” ہی ہے، حقیقت نہیں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی کے خطاب اور بعد میں جاری کیے گئے بیان میں تضاد پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ “وزیراعظم کے خطاب میں شدت اور جذبات تھے، لیکن بعد کی ٹویٹ بالکل مختلف دکھائی دی۔”

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس عالمی عدالت انصاف کی توہین ہے، جس نے نیتن یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حماس کو اصل فریق تسلیم کیے بغیر مسئلہ فلسطین کبھی حل نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق، “ٹرمپ اور نیتن یاہو کا اعلامیہ اسرائیل کی توسیع کا منصوبہ تو ہو سکتا ہے، مگر یہ بیت المقدس کی آزادی کا فارمولا نہیں ہے۔ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام کے منصوبے سے دستبردار ہوں۔”

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پوری اسلامی دنیا فلسطین کی آزادی کے لیے متحد ہے اور کسی بھی دو ریاستی حل کی تجویز اسی صورت میں قابل قبول ہو گی جب ایک آزاد فلسطین قائم ہو، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کا احتجاج، ٹریفک جام اور وائس چانسلر سے بدسلوکی
Next Article علیمہ خان پارٹی میں تقسیم کا باعث بن رہی ہیں، عمران خان کو آگاہ کردیا: علی امین گنڈاپور
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

سیاست

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شیخ رشید کو عمرے پر جانے سے روک دیا گیا

By Aiza Uddin
سیاست

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق – امریکہ کی شدید مذمت

By Hannan Khani
سیاست

ٹرمپ کا دعویٰ: “میں پاکستان اور افغانستان کے تنازع کو فوراً حل کر سکتا ہوں

By Hannan Khani
سیاست

جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نامزد کر دیے

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?