MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وزیراعلیٰ سندھ کا امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا اعلان

Last updated: جنوری 22, 2026 12:15 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

‎وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت این آئی سی وی ڈی کی 84 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ صحت سندھ، میئر کراچی، چیف سیکریٹری، سیکریٹریز اور اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی جبکہ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

‎ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسپتال کے آپریشنل امور کے لیے 15.5 ارب روپے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی اور کہا کہ این آئی س وی ڈی کو مالی سال 26-2025 میں 3.5 ارب روپے اضافی گرانٹ کی ضرورت ہے۔

‎حکام نے بریفنگ میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اب تک 10 ارب روپے کی منظوری دی ہے، این آئی سی وی ڈی کو مجموعی طور پر 4.6 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، انتظامی اور سروس اخراجات میں اضافے کے باعث فنڈنگ گیپ پیدا ہوا۔

‎ترجمان کے مطابق اسپتال میں چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی فوری تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔

‎وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی او او اور سی ایف او کی تقرری اوپن مارکیٹ اور مسابقتی عمل کے تحت ہوگی، قانونی ابہام دور کر کے ادارے کو بلا رکاوٹ عوامی خدمت کے قابل بنایا جائے گا، این آئی سی وی ڈی نے 200 سے زائد ٹی اے وی آئی پروسیجرز مفت کیے۔

‎مراد علی شاہ نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں ٹی اے وی آئی پروسیجر کی لاگت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے، این آئی سی وی ڈی کراچی نے 2024 میں 9925 پرائمری اینجیو پلاسٹیز انجام دیں، این آئی سی وی ڈی دنیا کا سب سے بڑا پرائمری اینجیو پلاسٹی سینٹر ہے، اسپتال نے پہلی بار بلوچستان میں بچوں کے دل کے علاج کی سہولت فراہم کی۔

‎وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ بلوچستان میں 100 سے زائد پیڈیاٹرک سرجریز اور 300 سے زائد انٹروینشنز مکمل ہوئیں، اسٹروک انٹروینشن پروگرام کے تحت 450 سے زائد پروسیجرز مکمل کیے۔

‎ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 300 بستروں پر مشتمل نئے پیڈیاٹرک یونٹ کے کام اور لانڈھی میں ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز پر پیش رفت کا جائزہ۔

‎ان کا کہنا تھا کہ لانڈھی میں قائم ہونے والا ادارہ 1200 بستروں پر مشتمل ہوگا، لانڈھی کا کارڈیک انسٹیٹیوٹ دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال ہوگا۔

‎وزیراعلیٰ نے قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے انضمام کے پلان کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کے پی ایم جی کی تقرری کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت دی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مظفر گڑھ: ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچوں کا  بیماری سے انتقال
Next Article پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے منظم جرائم پیشہ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

سندھ بھر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرگئی، حیدر آباد سرفہرست

By Neha Ashraf
Health

پہلی انسداد سروائیکل کینسر مہم مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی

By Neha Ashraf
Health

کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
Health

ہائی بلڈ شوگر آنکھوں کے لیے نقصان دہ، مگر کیسے؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?