اکتوبر 29، 2025
ویب ڈیسک
ماحولیاتی ماہرین نے لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے اینٹی اسموگ گنز کے استعمال کو "غیر مؤثر اور وسائل کا ضیاع” قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ہر اینٹی اسموگ ٹرک روزانہ تقریباً تین لاکھ ساٹھ ہزار لیٹر پانی استعمال کرتا ہے، جس کا مقصد فضا میں دھول اور آلودگی کے ذرات کو کم کرنا بتایا جاتا ہے۔ تاہم، یہ ٹرک ڈیزل سے چلنے والے انجنوں پر مشتمل ہیں جو خود فضائی آلودگی میں اضافہ کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات بظاہر عوامی تاثر کے لیے تو اچھے لگتے ہیں مگر ان کی سائنسی بنیادیں کمزور ہیں۔ ان کے مطابق، اسموگ جیسے سنگین مسئلے کے حل کے لیے حکومت کو پائیدار اور سائنسی شواہد پر مبنی پالیسیوں کی ضرورت ہے، نہ کہ ایسی کارروائیوں کی جو صرف میڈیا میں اچھی نظر آئیں۔
دوسری جانب، پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ان کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے، اور اس ضمن میں مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں۔
