اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا میڈیکل اور فرانزک معائنہ کروانے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون روزگار کی تلاش میں عارف والا کے ایک گاؤں سے اسلام آباد آئی تھیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے کال سینٹر میں نوکری تلاش کر رہی تھیں۔
خاتون کے بیان کے مطابق 21 اکتوبر کو فیصل نامی شخص نے انہیں ایک نجی شاپنگ مال میں بلایا، جہاں حفیظ اللہ انہیں فلیٹ میں لے گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گفتگو کے دوران دونوں نے زبردستی زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی اطلاع پر ون فائیو ایمرجنسی کے ذریعے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے اور کیس کی پیش رفت
