جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ برائے سال 2026ء ہفتہ، 18 اکتوبر 2025ء کو صبح 11 بجے کلیہ فنون و سماجی علوم کے شعبہ معاشیات میں منعقد ہوا۔
140 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 264 داخلہ فارم جمع کرائے گئے، جبکہ 256 طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کے انچارج سید شمعون حیدر نے امتحانی مراکز کی نگرانی کی۔
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید، ڈاکٹر صائمہ اختر اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد حسان اوج کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 28 اکتوبر 2025ء کو جاری کیے جائیں گے اور امیدواروں کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔
