پاکستانی گلوکار علی ظفر دبئی میں ہونے والی ورلڈ لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے رنگ جما دیں گے، جہاں وہ ایونٹ کا آغاز بڑے شو کے ساتھ کریں گے۔
منتظمین کے مطابق علی ظفر اپنے مشہور گانوں کے ساتھ ایک خصوصی پرفارمنس بھی پیش کریں گے، جسے تقریب کا اہم ترین حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے آنے والی ٹیمیں، آفیشلز اور شائقین شرکت کریں گے۔
دبئی سے موصول اطلاعات کے مطابق اسٹیج ڈیزائن، لائٹنگ، اسپیشل ایفیکٹس اور لائیو کوریوگرافی علی ظفر کے اندازِ موسیقی کے مطابق تیار کی جا رہی ہے۔
کرکٹ اور تفریح کے شائقین نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر کی انرجی اور اسٹیج پریزنس ہمیشہ بڑے ایونٹس کو یادگار بنا دیتی ہے۔
