سرگودھا: سرگودھا میں پولیس نے گھریلو ملازمہ کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کا تعلق چک 132 جنوبی سے ہے، جسے تفتیش کے بعد حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے تقریباً 90 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے کا اعتراف کیا۔
حکام کے مطابق ملزمہ نے چوری شدہ زیورات ایک گڑھے میں چھپا رکھے تھے، جنہیں پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
