ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کی ہدایات پر قمر شہداد کوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جن میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان قمر شہداد کوٹ پولیس کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ وگن، انسپکٹر سید وریل علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر پھال موری میں کارروائی کی۔ اس دوران انہوں نے تھانہ ڈرگھ کے قتل کیس میں ملوث روپوش ملزم عبدالستار سولنگی کو گرفتار کیا، اور ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔
دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد، انسپکٹر غلام مصطفی میرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد رمضان ماچھی کو گرفتار کیا۔
اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
