لاہور میں تھانہ نوانکوٹ کی حدود میں نوسر بازی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نامعلوم ملزم نے ایک بوڑھی خاتون کو دھوکہ دے کر سونے کی بالیاں اور نقدی لوٹ لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے خاتون، جس کی شناخت اللہ رکھی کے نام سے ہوئی، کو بتایا کہ ان کے نام پیسے آئے ہیں۔ اسی بہانے ملزم خاتون کو اس کے گھر سے کچھ فاصلے پر لے گیا, ملزم نے مبینہ طور پر خاتون سے کانوں کی بالیاں اتروائیں اور 15 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ نوانکوٹ میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
