جامشورو — موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکے سے بھرا چنگچی رکشا پکڑ لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق رکشا کی تلاشی کے دوران 9 بوریاں برآمد ہوئیں جن میں ممنوعہ گٹکا (چھالیہ) بھرا ہوا تھا۔ ہر بوری میں 50 پیکٹ شامل تھے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ گٹکے کے اس غیر قانونی نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ صحت عامہ کے لیے نقصان دہ اشیاء کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
