MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی، سمری وفاق کو ارسال

Last updated: اکتوبر 20, 2025 2:07 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جب کہ نماز اور خطبے کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے، وہ ایک ماہ کے اندر اندر حکومت کے پاس جمع کرا دیں، بصورت دیگر ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال اس وقت دی گئی جب غزہ میں جنگ بندی ہو چکی تھی — دنیا نے غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور انتہا پسند جماعت کے خلاف سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔ کوئی بھی مسجد، منبر یا مدرسہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نفرت، اشتعال انگیزی یا تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں پائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی جگہ چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد یا جلاؤ گھیراؤ کو “قومی مقصد” بنا کر پیش کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ انتہا پسند جماعت کے تمام سوشل میڈیا اور بینک اکاؤنٹس کو سیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی یا غیر سیاسی سفارش پر اب کوئی اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ماہ کے اندر اسے حکومت کے حوالے کریں ورنہ ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو بھی اپنا اسلحہ خدمت مراکز میں رجسٹرڈ کرانا ہوگا، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور خطبات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، اس کے علاوہ کسی مقصد کے لیے اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 2016 سے 2024 تک 692 مقدمات درج ہوئے، جبکہ صرف 2025 میں 108 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، جن میں سے 71 دہشت گردی کی دفعات کے تحت ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پنجاب کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے آج کے احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست امن و امان کی بحالی اور عوامی املاک کے تحفظ کی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اور میڈیا و سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر 400 لاشوں کا جھوٹا بیانیہ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
Next Article کراچی کورنگی میں نشے کے عادی شخص نے ساتھی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سیاست

عبداللہ طاہر قتل کیس: پی ٹی آئی رہنما کی نقل و حرکت ڈرون نگرانی کے ذریعے مانیٹر کیے جانے کا انکشاف

By Abdul Saboor
سیاست

بھارت کا رویہ امن نہیں ، دشمنی والا ہے ، دھونس ، دھمکیوں سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا

By Shaista Khan
سیاست

پنجاب اسمبلی میں بد نظمی: 26 اپوزیشن ارکان معطل، 10 پر جرمانہ عائد

By Hannan Khani
وزیراعلیٰ سندھ نے نظامِ حکومت کے خاتمے کی بات مسترد کر دی، نئے صوبوں پر خونریزی کی مخالفت
سیاست

وزیراعلیٰ سندھ نے نظامِ حکومت کے خاتمے کی بات مسترد کر دی، نئے صوبوں پر خونریزی کی مخالفت

By Yamna Shahid
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?