MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
انٹرٹینمنٹ

کا جو ل کے ’میریج ایکسپائری ڈیٹ‘ بیان پر اجے دیوگن کا ردِعمل

Last updated: نومبر 16, 2025 9:40 شام
Ayesha Aqil
Share
SHARE

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے حال ہی میں اپنی او ٹی ٹی شو میں یہ کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ شادیوں میں بھی ایکسپائری ڈیٹ اور ری نیول آپشن ہونا چاہیے۔ کاجول کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی، جہاں لوگوں نے اسے جدید دور کے بدلتے رشتوں سے جوڑ کر دیکھا۔

گفتگو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے سوال اٹھایا کہ کیا شادی کو مدت کے ساتھ باندھ دینا چاہیے؟ کاجول نے فوراً ہاں میں جواب دیا، جبکہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن اس خیال سے اتفاق نہ کرسکے۔

کاجول نے کہا،

“میرا سچ میں یہ ماننا ہے کہ ہمیں کیا پتہ ہم نے صحیح انسان کو صحیح وقت پر چُنا یا نہیں؟ اگر شادی میں ایکسپائری ڈیٹ ہو تو لوگ ضرورت سے زیادہ دکھ بھی نہیں سہتے۔ ری نیول کا آپشن عقل مندانہ بات لگتی ہے۔”

اس بیان کے بعد جب ردِعمل بڑھنے لگا تو کاجول کے شوہر اور معروف اداکار اجے دیوگن نے ایک علیحدہ انٹرویو میں اپنے خیالات سامنے رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت کی گہرائی آج کے دور میں کم ہوچکی ہے۔

اجے نے کہا،

“محبت عام سی چیز بن گئی ہے۔ ’آئی لو یو‘ کے الفاظ اب اتنے آسانی سے کہے جاتے ہیں کہ ان کی گہرائی ہی کھو گئی ہے۔ ہمارے وقت میں یہ لفظ بولنا بہت بڑی بات ہوتی تھی۔ آج لوگ ان لفظوں کا وزن سمجھتے ہی نہیں۔”

اداکار آر مادھون نے بھی اجے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پرانے وقتوں میں محبت بہت سنجیدگی سے کی جاتی تھی، اور ایک چھوٹا سا کارڈ بھی گہری جذباتی اہمیت رکھتا تھا۔

اجے نے مزید کہا کہ اب ہر میسج کے آخر میں صرف دل کا ایموجی یا ’لوّ‘ لکھ کر بات ختم کردی جاتی ہے، جس سے جذبات کی اصل شدت کہیں کھو جاتی ہے۔

کاجول اور اجے دیوگن کی پہلی ملاقات 1995 کی فلم ہُلچُل کے سیٹ پر ہوئی تھی، جس کے چار سال بعد دونوں نے شادی کرلی۔ آج بھی شوبز دنیا میں انہیں ایک مضبوط اور کامیاب جوڑے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بنگلہ دیشی ڈرامے پر پاکستانی سیریل ’’کبھی میں کبھی تم‘‘ سے مشابہت کے چرچے
Next Article گجرات پولیس کی انوکھی کارروائی: سابق داماد اور مبینہ ’جن‘ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

شاہد آفریدی کی سیاحوں سے شمالی علاقوں کو صاف رکھنے کی اپیل
انٹرٹینمنٹ

شاہد آفریدی کی سیاحوں سے شمالی علاقوں کو صاف رکھنے کی اپیل

By Yamna Shahid
انٹرٹینمنٹ

اسٹیج اور ٹی وی کے لیجنڈ انوار علی لاہور میں انتقال کر گئے

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

فوڈ پانڈا رائیڈرز پر تبصرے کے بعد ندا یاسر نے ’الفاظ کے غلط انتخاب‘ پر معذرت کرلی

By Abdul Qavi
انٹرٹینمنٹ

شنیرا اکرام کی ہانیہ عامر کو حفاظتی نصیحت

By Insherah Iftikhar
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?