MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کراچی میں خطرناک فہاد چپٹا ڈکیت گینگ گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

Last updated: جون 5, 2025 10:08 صبح
Fatima Nadeem
Share
SHARE

کراچی کے علاقے بلال کالونی میں سینٹرل پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اور انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق فہاد چپٹا گینگ سے ہے، جو 100 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فہاد عرف چپٹا اور شان عرف شانی کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ گروہ کا سرغنہ اور اس کا قریبی ساتھی بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ گینگ میں 8 سے زائد افراد شامل ہیں، جو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عرصہ دراز سے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ اقدام قتل، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، گھروں اور دکانوں میں چوری، موٹر سائیکل چھیننے جیسی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزمان دوران واردات شہریوں پر فائرنگ کرنے کے واقعات میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ملزمان نے ایک راہ گیر سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہے۔ گروہ شہریوں سے اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے میں ملوث رہا ہے۔

ملزمان کے خلاف بلال کالونی، خواجہ اجمیر، نیو کراچی، انڈسٹریل ایریا، سرجانی اور تیموریہ تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بجٹ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں، حکومت نے عید کی وجہ سے تاخیر کی افواہیں مسترد کر دیں
Next Article شام نے توانائی شعبے کی بحالی کے لیے 7 ارب ڈالر کا معاہدہ کر لیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

کراچی میں مختلف واقعات میں راتوں رات تین افراد ہلاک

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

اہلیہ کے قتل اور سابق شوہر پر الزام لگانے والا ملزم گرفتار، پولیس

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

"یو اے ایف بورے والا میں پروفیسر معطل، طالبہ ہراسانی کی ویڈیو وائرل”

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

لاہور: گھریلو تنازع پر دو خواتین اور بچے سمیت چار افراد قتل

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?