MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Technology

کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں انٹرنیٹ متاثر — ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات

Last updated: نومبر 27, 2025 2:13 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں اچانک آنے والی تکنیکی خرابی نے جمعے کے روز دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس کی عالمی سطح کی خدمات متاثر ہوئی ہیں اور انہیں بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

کلاؤڈ فلیئر، جو ڈی این ایس اور کونٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کی خدمات فراہم کرتا ہے، نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شکایات کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے عالمی نیٹ ورک میں بیک وقت متعدد مسائل پیدا ہوئے، جس کے نتیجے میں صارفین کو 500 ایررز کا سامنا رہا اور کمپنی کا ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی متاثر ہوئے۔

شام 6 بج کر 09 منٹ پر جاری تازہ ترین بیان میں کمپنی نے کہا کہ ضروری تبدیلیاں کرنے کے بعد کلاؤڈ فلیئر ایکسیس اور وارپ سروسز بحالی کی جانب بڑھ رہی ہیں، اور ایررز کی شرح واقعے سے پہلے والی سطح پر واپس آ گئی ہے۔ لندن میں وارپ کی رسائی بھی مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ دیگر خدمات کی بحالی پر مسلسل کام ہو رہا ہے۔

عالمی انٹرنیٹ نگرانی کے ادارے نیٹ بلاکس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کلاؤڈ فلیئر کے عالمی ڈھانچے میں آنے والی خرابی کے باعث دنیا بھر میں متعدد آن لائن سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ کسی ملک میں انٹرنیٹ بندش یا فلٹرنگ سے متعلق نہیں ہے۔

آؤٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان سے بھی صارفین نے شام 4 بج کر 10 منٹ کے قریب کلاؤڈ فلیئر سے متعلق بڑی تعداد میں شکایات رپورٹ کیں۔ اوپن اے آئی، ایمیزون ویب سروسز اور فیس بک کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کی شکایات سامنے آئیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بھی امریکا سمیت کئی ممالک میں متاثر ہوا، جہاں صبح 6 بج کر 41 منٹ تک 11 ہزار سے زائد شکایات درج ہوئیں۔ یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی کہ کیا یہ تمام آؤٹیجز آپس میں منسلک تھے۔ کلاؤڈ فلیئر اور ایکس کی جانب سے رائٹرز کے سوالات کا فوری جواب نہیں دیا گیا۔

کلاؤڈ فلیئر اس سے قبل جون 2022 میں بھی بڑے پیمانے پر آؤٹیج کا شکار ہو چکا ہے، جس سے بے شمار مشہور ویب سائٹس متاثر ہوئی تھیں۔

ڈی این ایس سرور انٹرنیٹ کی ’ایڈریس بک‘ کا کردار ادا کرتا ہے، جو ویب سائٹ کے نام کو اس کے اصل آئی پی ایڈریس سے ملاتا ہے۔ بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ صارفین کو سہولت دینے کے لیے ایسے ڈی این ایس سرور درکار ہوتے ہیں جو زیادہ ٹریفک سنبھال سکیں اور فوری جواب دے سکیں۔

ادھر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کی سروسز عالمی سطح پر متاثر ہو رہی ہیں، اور پی ٹی اے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز سے رابطے میں ہے اور خدمات کی مکمل بحالی تک صورتحال کا جائزہ لیتا رہے گا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گرد ہلاک
Next Article اسموگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026
وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے
Health
مارچ 23, 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Health
مارچ 23, 2026
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026

You Might Also Like

Technology

نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

By Shaista Khan
Technology

پاکستان میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 1 کروڑ 42 لاکھ موبائل فون تیار

By Shaista Khan
Technology

AOC نے 320Hz Mini LED گیمنگ مانیٹر HDR1000 کے ساتھ متعارف کرا دیا

By Alisha Akhtar
Technology

یورپی یونین امریکی دباؤ اور ٹیک کمپنیوں کی لابنگ کے باعث مصنوعی ذہانت کے قانون میں تاخیر پر غور کر رہی ہے

By Sana Mustafa
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?