MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Technology

پاکستان میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 1 کروڑ 42 لاکھ موبائل فون تیار

Last updated: جولائی 29, 2025 10:28 شام
Shaista Khan
Share
SHARE

پاکستان میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 1 کروڑ 42 لاکھ موبائل فون تیار ، پہلی بار ملکی پیداوار نے درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر رستم علی ) پاکستان نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں مقامی سطح پر 1 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار موبائل فونز تیار و اسمبل کیے جبکہ صرف 8 لاکھ 60 ہزار موبائل فونز درآمد کیے گئے۔ یہ رجحان ملک میں موبائل فون کی مقامی پیداوار اور خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتا یا گیا کہ یہ رجحان مقامی مینوفیکچرنگ کا یہ سلسلہ 2021 سے تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جب چین کی متعدد کمپنیوں نے پاکستان میں اسمبلی پلانٹس قائم کیے اور پہلی بار ملکی پیداوار نے درآمدات کو پیچھے چھوڑا۔2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ 1 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار یونٹس میں سے 76 لاکھ 30 ہزار دوسرے درجے کے جی ایس ایم (2G) فونز تھے، جنہیں عام طور پر کی پیڈ فونز کہا جاتا ہے جبکہ باقی اسمارٹ فونز پر مشتمل تھے۔ اگرچہ اسمارٹ فونز کی دستیابی میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن سادہ کی پیڈ فونز اب بھی سستے اور سادگی کی وجہ سے مستقل مانگ میں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مینوفیکچررز نے فیچر فونز میں طویل بیٹری لائف، ڈوئل سم سپورٹ، ایل ای ڈی فلیش لائٹ، وائرلیس ایف ایم ریڈیو اور محدود انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی جیسے فیچرز شامل کیے ہیں، جو خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بجٹ کے لحاظ سے موزوں صارفین کیلئے پرکشش ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق 2020 تک پاکستان اپنی گھریلو موبائل فون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا تھا۔ اْس سال 2 کروڑ 45 لاکھ 10 ہزار فونز درآمد کیے گئے جبکہ صرف 1 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے تاہم2020 تک پاکستان میں موبائل فون کی طلب پوری کرنے کے لیے زیادہ تر درآمدات پر انحصار کیا جاتا تھا تاہم موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی 2020 اور پی ٹی اے کے جاری کردہ ایم ڈی ایم ریگولیشنز 2021 کے بعد مقامی صنعت نے غیر معمولی ترقی کی، جس سے کمپنیوں کو مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلی کے لیے ترغیب ملی۔ گوادر پرو کے مطابق 2021 میں پاکستان نے مقامی سطح پر 2 کروڑ 46 لاکھ 60 ہزار موبائل فونز تیار کیے، جبکہ درآمدات کم ہو کر 1 کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار پر آ گئیں۔ 2022 میں مقامی پیداوار 2 کروڑ 19 لاکھ 40 ہزار رہی اور درآمدات مزید کم ہو کر 15 لاکھ 30 ہزار رہ گئیں۔ 2023 میں 2 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار فونز مقامی طور پر تیار کیے گئے اور 15 لاکھ 80 ہزار درآمد کیے گئے۔ 2024 میں مقامی مینوفیکچرنگ ریکارڈ 3 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات صرف 17 لاکھ 10 ہزار رہ گئیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی موبائل انڈسٹری کی تبدیلی میں چینی موبائل فون مینوفیکچررز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جنہوں نے نہ صرف مقامی پیداوار کو فروغ دیا بلکہ ہزاروں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے۔ 2025 کے پہلے چھ ماہ میں بھی چینی کمپنیوں کی بالادستی جاری رہی جیسا کہ پی ٹی اے کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں مقامی موبائل فونز کی تیاری میں چینی کمپنی وی جی او ٹیل (VGO Tell) 16 لاکھ 30 ہزار یونٹس کے ساتھ سرِفہرست رہی، انفینکس (Infinix) نے 15 لاکھ یونٹس تیار کرکے دوسرا اور آئی ٹیل (Itel) نے 12 لاکھ 30 ہزار یونٹس کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ ویوو (Vivo) نے 12 لاکھ یونٹس اور ریڈمی (Redmi) نے 8 لاکھ 30 ہزار یونٹس تیار کیے۔جنوبی کوریا کی واحد نمایاں کمپنی سام سنگ (Samsung) 7 لاکھ 60 ہزار یونٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی، جس کے بعد چین کی ٹیکنو (TECNO) 6 لاکھ 70 ہزار یونٹس کے ساتھ ساتویں، جی فائیو (G’FIVE) 6 لاکھ 40 ہزار کے ساتھ آٹھویں، نوکیا (Nokia) 5 لاکھ 90 ہزار کے ساتھ نویں، اور کیو موبائل (QMobile) 5 لاکھ 60 ہزار یونٹس تیار کرکے دسویں نمبر پر رہی۔
٭٭٭٭

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب، سرکاری اسپتال سے باہر کی ادویات نہ لکھنے پر شہریوں کی اموات کاانکشاف
Next Article شارک ٹینک پاکستان کی ساکھ پر سوالات، اسٹارٹ اپ نے جھوٹے معاہدے کا الزام عائد کیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2027 کے درخواستوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2027 کے درخواستوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی
تازہ ترین مذہبی
اگست 16, 2026
اٹلی کے عجائب گھر سے نشاۃ ثانیہ کے چار نایاب شاہکار چوری
اٹلی کے عجائب گھر سے نشاۃ ثانیہ کے چار نایاب شاہکار چوری
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026
جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا پرنس اینڈریو کے خلاف عوامی تحقیقات کا مطالبہ
جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا پرنس اینڈریو کے خلاف عوامی تحقیقات کا مطالبہ
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026
بانڈ یلڈز میں اضافہ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیزی کے لیے نیا خطرہ
بانڈ یلڈز میں اضافہ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیزی کے لیے نیا خطرہ
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 16, 2026
سمندری طوفان ’لالا‘ کا ہوائی میں تباہ کن حملہ: سیلابی ریلوں سے نظام زندگی درہم برہم
سمندری طوفان ’لالا‘ کا ہوائی میں تباہ کن حملہ: سیلابی ریلوں سے نظام زندگی درہم برہم
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 16, 2026
فحش مواد کی تشہیر: غیر ملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
فحش مواد کی تشہیر: غیر ملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026

You Might Also Like

کلاڈ کے خفیہ واٹر مارک پر صارفین کا احتجاج: سبسکرپشنز منسوخ
Technologyتازہ ترین

کلاڈ کے خفیہ واٹر مارک پر صارفین کا احتجاج: سبسکرپشنز منسوخ

By Haris Ali
Technology

واٹس ایپ براہِ راست چیٹ بیک اپس کے لیے نئی مقامی کلاؤڈ اسٹوریج سروس آزما رہا ہے

By Ayan Ahmed
آئی فون 18 پرو: ایپل کا 2026 میں ہارڈ ویئر میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ
Technologyتازہ ترین

آئی فون 18 پرو: ایپل کا 2026 میں ہارڈ ویئر میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ

By Haris Ali
یورپ 2031 رپورٹ نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں یورپ کے مستقبل پر بحث چھیڑ دی
Technologyکاروبار اور تجارت

یورپ 2031 رپورٹ نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں یورپ کے مستقبل پر بحث چھیڑ دی

By Yamna Shahid
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?