MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

گلشن اقبال میں ماں، بیٹی اور بہو کی پراسرار ہلاکتیں؛ پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا

Last updated: دسمبر 8, 2025 10:48 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون کے ایک فلیٹ میں ماں، بیٹی اور بہو کی پراسرار ہلاکتوں کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ تینوں خواتین کا پوسٹ مارٹم رات گئے مکمل کرلیا گیا اور لاشیں چھیپا سردخانے منتقل کردی گئیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ اموات کی اصل وجہ لیب رپورٹ موصول ہونے تک ظاہر نہیں کی جارہی۔ ابتدائی معائنے میں لاشوں پر تشدد یا زخم کا کوئی نشان نہیں ملا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کا کردار شبہات پیدا کر رہا ہے۔

فارنزک ایکسپرٹس کے ہمراہ پولیس ٹیمیں دوبارہ فلیٹ کا معائنہ کریں گی۔ 30 سالہ یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ تاحال بیان دینے کے قابل نہیں۔ گھر کے سربراہ اقبال کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، جس میں متعدد تضادات پائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بہو مہا کی موت تقریباً 72 گھنٹے قبل واقع ہوئی تھی لیکن اس دوران کسی نے پولیس یا رشتے داروں کو اطلاع نہیں دی۔ بیٹی ثمرین کی موت سب سے آخر میں ہوئی۔

تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ تینوں خواتین نے کوئی زہریلا مادہ کھایا یا پلایا گیا ہو، تاہم حتمی وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے سربراہ اقبال نے واقعے کی اطلاع اپنی بہن زرینہ کو تین روز بعد دی، جس کے بعد زرینہ نے اپنے بھائی اسلم کو بتایا۔ اسلم موقع پر پہنچا اور 15 مددگار پر کال کی۔ پولیس کے پہنچنے پر دروازہ کھلوایا گیا تو تینوں خواتین کی لاشیں مختلف کمروں میں بیڈ پر پڑی ملیں اور بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ وہ نیند میں ہی چل بسیں۔

اہل خانہ حال ہی میں رنچھوڑ لائن سے اس فلیٹ میں منتقل ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بہو مہا حاملہ تھی اور اس کا میکا اسلام آباد میں ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور عمارت کے رہائشیوں و چوکیداروں کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مظفرگڑھ: نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج
Next Article نیشنل گیمز: سمیع اللّٰہ اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ قرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026
وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے
Health
مارچ 23, 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Health
مارچ 23, 2026
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

راولپنڈی: اکیڈمی پرنسپل طالبہ سے زیادتی اور اسقاط حمل کے الزام میں گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کمسن بچوں سے زیادتی کا ملزم کراچی میں رنگے ہاتھوں گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

شاہ فیصل کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، لڑکی زخمی

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

لاہور میں چیک پوسٹ پر خاتون ڈرائیور کی لیڈی پولیس افسر پر مبینہ حملہ

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?