کراچی – معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔
ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں ان کی بھرپور اداکاری نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا، جس کے بعد عوامی ووٹنگ میں وہ واضح برتری کے ساتھ فاتح ٹھہریں۔
تقریب میں شوبز انڈسٹری کے بڑے نام، فلم ساز، ماڈلز اور ڈیجیٹل کریئیٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر پیش کی گئی خصوصی موسیقی نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے نئے سال میں مزید جاندار کردار کرنے کا بھی اظہار کیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز نے اس سال بھی مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو سراہتے ہوئے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بھرپور صلاحیتوں کو اُجاگر کیا۔
