پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں، جب ان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں لاہوری پنجابی لہجے کے ساتھ اردو بولتی نظر آئیں۔
یہ ویڈیو کسی ڈرامے کے سیٹ پر غیر رسمی گفتگو کے دوران ریکارڈ کی گئی، جہاں ہانیہ نے چند عام جملوں کو لاہوری پنجابی ٹچ کے ساتھ ادا کیا۔ ان کے انداز، لہجے اور چہرے کے تاثرات نے مداحوں کی توجہ فوراً کھینچ لی، اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ بن گئی۔
مداحوں نے ہانیہ کی بے ساختہ مزاحیہ فطرت کو سراہتے ہوئے انہیں ’’سب سے زیادہ انٹرٹیننگ سیلیبریٹی‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ ہانیہ اپنی فطری اور بے فکری شخصیت کی وجہ سے مداحوں کے دل جیت لیتی ہیں۔
ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر میمز، ری ایکشنز اور ایڈیٹ ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی۔ بہت سے صارفین نے ان کے لہجے کی نقل کرتے ہوئے مزاحیہ کلپس بنائے، جبکہ کچھ نے کہا کہ ہانیہ اپنی نیچرل اسکرین سے ہٹ کر بھی سب کو محظوظ کرتی ہیں۔
ہانیہ عامر، جو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں، اکثر اپنے مزاحیہ کلپس اور آف کیمرہ لمحوں کی وجہ سے وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ یہ تازہ ویڈیو ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر گئی ہے.
