سیاسی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات نے ان کی جماعت کو دیوار سے لگا دیا ہے اور اب دوبارہ احتجاج کی راہ اختیار کرنا پڑ سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے تحفظات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے کارکنوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، لیکن اگر آواز دبانے کا سلسلہ جاری رہا تو عوامی احتجاج ناگزیر ہو جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنایا جائے۔
