MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

کراچی میں 5.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا

Last updated: دسمبر 16, 2025 1:05 شام
Anoosha Malik
Share
SHARE

 

شدید زلزلے سے کراچی اور گرد و نواح لرز اٹھا، شہر بھر میں جھٹکے محسوس کیے گئے

منگل کی صبح علی الصبح کراچی کے قریب 5.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے شدید جھٹکے محسوس کیے۔ محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) کے مطابق زلزلہ رات 12 بج کر 51 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز کراچی سے 87 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

زلزلہ پیما اداروں کے مطابق زلزلے کا مرکز 25.52 شمالی عرض بلد اور 66.55 مشرقی طول بلد پر تھا، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کم گہرائی ہونے کے باعث زلزلے کے جھٹکے شہر اور مضافاتی علاقوں میں نمایاں طور پر محسوس کیے گئے۔

شہر کے متعدد علاقوں سے زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ لیاقت آباد میں جھٹکے نسبتاً زیادہ شدید تھے، جبکہ ڈی ایچ اے فیز 8، پی ای سی ایچ ایس اور شاہ فیصل کالونی کے مکینوں نے بھی زمین لرزنے کی تصدیق کی۔ اس کے علاوہ سومانی اور قرب و جوار کے علاقوں میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد نیند سے جاگ کر احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زلزلہ سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، جن میں کھلے مقامات پر جانا، لفٹ کے استعمال سے گریز اور بھاری اشیاء کو محفوظ بنانا شامل ہے۔ ماہرینِ زلزلہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیشِ نظر نگرانی کا عمل جاری ہے۔

 

 

 

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، نشے کی حالت میں ملزم ڈاکٹر گرفتار
Next Article سردی کی نئی لہر، پنجاب اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026
وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے
Health
مارچ 23, 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Health
مارچ 23, 2026
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

برطانیہ میں ویک اینڈ پر بھاری بارشوں اور برفانی ہواؤں کی وارننگ جاری

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل شروع، متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں 65 فیصد کمی، حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی کے نتائج سامنے آ گئے

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

"عالمی درجہ حرارت میں اضافہ: اقوام متحدہ کے مطابق 1.5°C حد ممکنہ طور پر آئندہ دہائی میں عبور کر جائے گی”

By Anoosha Malik
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?