MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تازہ ترین

ٹرمپ کا مسلم بلاک سے غزہ امن معاہدے کے لیے رابطہ

Last updated: ستمبر 24, 2025 10:13 صبح
Sana Mustafa
Share
SHARE

 نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم مسلم ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں۔ ٹرمپ نے ایک امن منصوبہ پیش کیا ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے کے بدلے جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور خطے کی قیادت میں تعمیر نو کا عمل شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت پر مبنی سخت خطاب کے بعد ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے رہنماؤں سے کہا:

یہی وہ گروپ ہے جو یہ کام کرسکتا ہے… ہمیں فوراً جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔

یہ کثیرالجہتی اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سیشن کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آفس کی جاری کردہ تصاویر میں شہباز شریف کو اردن کے شاہ عبداللہ دوم، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور انڈونیشیا کے صدر پروبوو سبینتو سے ملاقات کرتے دکھایا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے منصوبے میں مرحلہ وار اسرائیلی انخلا، مسلم اور عرب امن فوج کی تعیناتی اور غزہ کی بحالی کے لیے عالمی مالی معاونت شامل ہے۔ تاہم اس عمل میں حماس کو شامل نہیں کیا گیا، اور واشنگٹن کا اصرار ہے کہ صرف فلسطینی اتھارٹی کو کردار دیا جائے۔

قطر کے امیر نے اجلاس بلانے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم ممالک کی اولین ترجیح جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹرمپ کے “عالمی امن کے عزم” کو سراہا اور بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ان کے کردار کو یاد کیا۔

اگرچہ فوری طور پر کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوا، لیکن امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اس منصوبے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس کوشش کو “آخری موقع” قرار دیا جس کا مقصد جنگ ختم کرنا، قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد پہنچانا ہے

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایف بی آر کو 3.6 کھرب روپے سیلز ٹیکس خسارے کا سامنا، تاجروں کی ہراسانی پر احتجاج
Next Article سپر طوفان "راگاسا” نے ہانگ کانگ کو ڈبو دیا، تائیوان میں ہلاکتوں میں اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026
وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے
Health
مارچ 23, 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Health
مارچ 23, 2026
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026

You Might Also Like

تازہ ترینکھیل

سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 — پاکستان کا منفرد روٹ طے

By Salman Khan
تازہ ترین

اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

By Aiza Uddin
تازہ ترینکھیل

آئی سی سی نے نواز کو نومبر کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا

By Salman Khan
تازہ ترین

ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ خالی، گھروں کی مسماری کا آغاز

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?