MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

برطانیہ میں نئی کوویڈ اقسام کے کیسز میں اضافہ

Last updated: اکتوبر 5, 2025 11:19 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

برطانیہ میں کوویڈ کی دو نئی اقسام کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث شہریوں کو بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال اور کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں خود کو الگ تھلگ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‎برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نئی اقسام جنہیں اسٹریٹس (Stratus) اور نمبس (Nimbus) نام دیا گیا ہے، انفیکشنز میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں اور اگست سے اب تک ان کے کیسز دگنے ہو چکے ہیں۔

‎واروک یونیورسٹی کے وائرولوجسٹ پروفیسر لارنس ینگ نے کا کہنا ہے کہ خزاں کے آغاز میں ہی کیسز اور اسپتال میں داخلوں کا بڑھنا تشویش ناک ہے۔

‎ان کے مطابق اس اضافے کی وجوہات میں بچوں کا اسکول واپس جانا، سرد موسم میں زیادہ وقت گھروں کے اندر گزارنا (جہاں اکثر وینٹی لیشن ناکافی ہوتی ہے) اور مدافعتی قوت کا کم ہونا شامل ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی اقسام جن میں سے ایک کی خاص علامت تیز دھار کی مانند گلے میں خراش یا زخم جیسا درد ہے، پہلی کوویڈ اقسام کے مقابلے میں زیادہ خطرناک نہیں لگتیں اور نہ ہی یہ لوگوں کو زیادہ بیمار کر رہی ہیں، تاہم وائرس میں جینیاتی تبدیلیوں کے باعث انفیکشن کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

‎گزشتہ روز ہی ہیلتھ اتھارٹیز نے سردیوں کی ویکسین مہم کا آغاز کیا، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کوویڈ اور فلو ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ اسپتال میں داخلے کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 1 ہفتے میں 7.6 فیصد سے بڑھ کر 8.4 فیصد ہو گئی ہے۔

‎اگرچہ سائنس دان ابھی ان دونوں اقسام کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، لیکن ان کا خیال ہے کہ ان میں پہلے سے موجود اقسام کے مقابلے میں کچھ معمولی فرق ہے۔

‎پروفیسر ینگ نے وضاحت کی ہے کہ علامات زیادہ تر پرانے کوویڈ انفیکشن جیسی ہی ہیں، جیسے سر درد، کھانسی اور نزلہ بہنا، لیکن ان نئی اقسام کے ساتھ اکثر آواز بیٹھ جانا یا گلے میں تیز جلن جیسا درد ہوتا ہے، اسٹریٹس قسم کی خاص علامات میں مسلسل خشک کھانسی، تھکن اور بخار شامل ہیں۔

‎ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی اس وائرس سے بچا سکیں، جو اب بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ
Next Article ورلڈ ٹیچرز ڈے 2025 کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ کے اعزاز میں شاندار تقریب
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

پنجاب میں ہیپاٹائٹس کی تشخیصی کٹس کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

By Neha Ashraf
Health

روسی سائنسدانوں نے نئی کینسر ویکسین بنالی، کلینیکل استعمال کے لیے تیار

By Neha Ashraf
Health

جناح اسپتال کراچی کا مالی بحران: مریض پریشان

By Neha Ashraf
Health

لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?