MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا غیر معیاری پیرا میڈیکل اداروں کو بند کرنے کا حکم

Last updated: دسمبر 26, 2025 10:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے غیر معیاری پیرا میڈیکل اداروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

‎آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نجی تعلیمی اداروں سے متعلق دائر رِٹ پٹیشنز کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت آزاد جموں و کشمیر اور محکمہ صحت عامہ کو اپنی پالیسی پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

‎عدالت نے نجی اداروں کی جانب سے محکمہ صحت کے خلاف دائر رِٹ پٹیشن خارج کر دی، کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار محمد اعجاز خان نے کی۔

‎تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس محمد اعجاز خان نے کہا کہ جو پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی ادارے مقررہ معیار، قواعد و ضوابط اور قانونی شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں بند کیا جائے کیونکہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کسی قسم کا کھیل برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

‎فیصلے میں کہا گیا کہ غیر معیاری یا غیر مجاز اداروں کو صحت کے شعبے میں افراد تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، کیونکہ اس کے براہِ راست اثرات عوام کی جانوں پر پڑتے ہیں۔

‎عدالت نے محکمہ صحت آزاد جموں و کشمیر کو ہدایت کی کہ وہ 2019 کی پالیسی کے تحت آزاد کشمیر بھر میں قائم تمام سرکاری و نجی پیرا میڈیکل اداروں کا جامع معائنہ کرے۔

‎فیصلے میں کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر کام کرنے والے اداروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے، تین ماہ کے اندر عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ کے پاس جمع کروائی جائے۔

‎ایک رِٹ پٹیشن میں درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ بعض نجی پیرا میڈیکل ادارے مختلف میڈیکل اور فارماسیوٹیکل کورسز کروا رہے ہیں، جن میں لیب ٹیکنیشن، ریڈیالوجی، ڈینٹل، آپریشن تھیٹر، فارمیسی، ایمرجنسی میڈیسن اور دیگر ڈپلومہ و ڈگری پروگرام شامل ہیں۔

‎یہ ادارے مختلف تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں سے منسلک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر درخواست گزاروں کے مطابق ان اداروں نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی، فارمیسی کونسل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے مقررہ معیار اور شرائط پوری نہیں کیں۔

‎درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ان اداروں نے ہسپتالوں کے ساتھ جو مفاہمتی یادداشتیں (MOUs) کیں، وہ سیکرٹری ہیلتھ کی منظوری کے بغیر کی گئیں، جو پالیسی کے خلاف ہیں، اس کے علاوہ کئی اداروں نے منظور شدہ نشستوں سے زیادہ طلبہ داخل کیے، جو صریحاً غیر قانونی ہے۔

‎انہوں نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر یا محکمہ صحت نے پیرا میڈیکل اداروں کی رجسٹریشن اور نگرانی کے لیے کوئی واضح طریقہ کار وضع نہیں کیا، جس کی وجہ سے غیر تربیت یافتہ افراد عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

‎درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ واضح پالیسی اور طریقہ کار بنائے یا پھر ان اداروں کو بند کیا جائے۔

‎جبکہ دوسری رِٹ پٹیشن میں نجی تعلیمی اداروں کے منتظمین نے محکمہ صحت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے ان کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی اور مطالبہ کیا کہ ان کے اداروں کے خلاف کارروائی روکی جائے اور ہسپتالوں کے ساتھ کیے گئے MOUs بحال کیے جائیں۔

‎عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر 28 مارچ 2019 کو پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز اداروں کی رجسٹریشن اور زیر اہتمام اداروں سے متعلق جامع پالیسی نافذ کر چکی ہے، جس میں اداروں کے تعلیمی معیار، نگرانی اور قانونی کارروائی کا واضح طریقہ کار موجود ہے۔

‎عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی ادارے کو پنجاب میڈیکل فیکلٹی، فارمیسی کونسل آف پاکستان، خیبر پختونخوا میڈیکل فیکلٹی یا متعلقہ یونیورسٹیوں کے مقررہ معیار اور قواعد کے بغیر طلبہ داخل کرنے یا ڈپلومہ و اسناد جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینسر کے علاج کیلئے نیا طریقہ تیار، مثبت نتائج
Next Article پنجاب میں پیدائش و اموات کے ڈیجیٹل اندراج کیلئے نادرا اور محکمہ بلدیات کے درمیان معاہدہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2027 کے درخواستوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2027 کے درخواستوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی
تازہ ترین مذہبی
اگست 16, 2026
اٹلی کے عجائب گھر سے نشاۃ ثانیہ کے چار نایاب شاہکار چوری
اٹلی کے عجائب گھر سے نشاۃ ثانیہ کے چار نایاب شاہکار چوری
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026
جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا پرنس اینڈریو کے خلاف عوامی تحقیقات کا مطالبہ
جیفری ایپسٹین کے متاثرین کا پرنس اینڈریو کے خلاف عوامی تحقیقات کا مطالبہ
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026
بانڈ یلڈز میں اضافہ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیزی کے لیے نیا خطرہ
بانڈ یلڈز میں اضافہ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیزی کے لیے نیا خطرہ
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 16, 2026
سمندری طوفان ’لالا‘ کا ہوائی میں تباہ کن حملہ: سیلابی ریلوں سے نظام زندگی درہم برہم
سمندری طوفان ’لالا‘ کا ہوائی میں تباہ کن حملہ: سیلابی ریلوں سے نظام زندگی درہم برہم
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 16, 2026
فحش مواد کی تشہیر: غیر ملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
فحش مواد کی تشہیر: غیر ملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 16, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں ایچ آئی وی پروگرامز کے لیے فنڈز کی کمی، طبی خدمات متاثر

By Neha Ashraf
Health

سوشل میڈیا نوجوان لڑکیوں میں کھانے کی بیماریوں کا خطرناک سبب بننے لگا

By Fatima Nadeem
Health

اگر دن بھر پانی کم پیتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں

By Neha Ashraf
Health

سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?