محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے فالج کے علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پراونشل اسٹروک پروگرام کیلئے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس کیلئے سی پی ڈی پی پالیسی کے تحت انسٹی ٹیوشنل سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیورولوجسٹس اور نیورو سرجنز کیلئے اکیوٹ اسکیمک اسٹروک انٹروینشن سرٹیفیکیشن کیلئے 1 سالہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، اس منفرد پروگرام کا حصہ بننے کیلئے اہلیت کا معیار بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ صحت و آبادی سے این او سی کے حامل ملازمین ہی اس پروگرام کیلئے اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
نو انکوائری اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے حامل امیدوار ہی اپلائی کر سکیں گے، اس منفرد پروگرام کے ذریعے صوبہ پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کے دائرہ کار میں مزید اضافہ ہو پائے گا۔
صوبائی کابینہ پہلے ہی چیف منسٹرز اسپیشل انیشیٹو فار اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی منظوری دے چکی ہے۔
