MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل شروع، متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Last updated: ستمبر 16, 2025 1:53 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

ستمبر 16، 2025

ویب ڈیسک 

لاہور:

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہو چکا ہے جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران صوبے کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت کئی بڑے شہروں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی بھی بارشوں کی لپیٹ میں آئیں گے۔

ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ 18 اور 19 ستمبر کو بالخصوص راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں تیزی اور طغیانی کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دریاؤں اور برساتی نالوں کے اطراف جانے سے گریز کریں، آندھی اور طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پرائیویٹ اسکولوں میں ویکسینیشن مہم بھرپور طور پر چلائی جائے گی حیدر علی
Next Article "پنجاب اور سندھ میں بارشوں سے سیلابی صورتحال سنگین”
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

ہلکی پھوار، بڑی بندش: کے-الیکٹرک ایک بار پھر ناکام

By Sana Mustafa
موسمیات و ماحولیات

پنجاب میں بدترین سیلاب، 5 ہزار دیہات زیرِ آب اور 101 ہلاکتیں — عرفان علی کاٹھیا

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

پاکستان ایک بار پھر سیلاب کی زد میں ہے، اسحاق ڈار

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

حکام کی ہدایت: اس موسمِ سرما میں شدید برفباری کے پیشِ نظر سیاح مری کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں

By Anoosha Malik
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?