سول اسپتال کراچی میں نوزائیدہ بچوں میں پیلیا کی فوری تشخیص کیلئےجدیدآلہ ٹرانس کیوٹینیئس بلی روبینومیٹر (Transcutaneous Bilirubinometer) متعارف کروادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہرامراض اطفال پروفیسر اقبال میمن نے بتایا کہ ٹرانس کیوٹینیئس بلی روبینومیٹر کی مدد سے چند سیکنڈ میں پیلیا کی شرح معلوم ہوسکے گی اور ساتھ ہی بچوں کا خون لیے بغیر پیلیا کا ٹیسٹ ہوسکے گا، پہلے ٹیسٹ کا رزلٹ کئی گھنٹوں بعد آتا تھا، اب فوری رزلٹ دستیاب ہوگا جس سے پیلیا میں مبتلا بچوں کا فوٹو تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پروفیسر اقبال میمن نے کہا کہ پیلیا کی شرح زیادہ ہونے پر پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں، جدید مشینوں سے والدین کا وقت اور پیسہ دونوں بچ سکے گا۔
