لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے LAAM فیشن ویک سیزن 2 کے آخری روز ریمپ پر جلوے بکھیر کر فیشن کے شوقین افراد اور مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ نے معروف ڈیزائنر ارم خان کاؤچر کے لیے ریمپ واک کی اور اپنے دلکش انداز، پُراعتماد چال اور شاندار لباس سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
ایمن خان اس موقع پر سنہری رنگ کے بھاری کڑھائی اور دیدہ زیب نگینوں سے مزین لباس میں نظر آئیں۔ ان کے لباس کی نفیس تفصیلات، چمکدار انداز اور دلکش اسٹائل نے ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کیا۔ ان کا یہ شاندار روپ چار روزہ فیشن شو کے نمایاں ترین لمحات میں شامل ہوگیا۔
اداکارہ کی پُراعتماد ریمپ واک اور پُروقار انداز کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیا۔ مداحوں نے ان کے لباس، اسٹائلنگ اور دلکش شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر ”کم بیک ہو تو ایسا“ کا جملہ بھی خاصا مقبول ہوا، جو مداحوں کے جوش و خروش اور اداکارہ کے ریمپ پر جلوہ گر ہونے کے حوالے سے ان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔
LAAM فیشن ویک سیزن 2 میں معروف ڈیزائنرز، شوبز شخصیات، فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد اور فیشن کے شوقین لوگوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ میں پاکستانی فیشن، جدید ملبوسات اور کاؤچر ڈیزائننگ کے مختلف انداز پیش کیے گئے، جبکہ ارم خان کاؤچر کے لیے ایمان خان کی ریمپ واک خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔
ایمن خان پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے بھی مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔ ان کی حالیہ ریمپ واک نے ایک بار پھر شوبز اور فیشن انڈسٹری کے درمیان مضبوط تعلق کو نمایاں کیا۔
سنہری لباس، پُراعتماد انداز اور دلکش ریمپ واک کے ساتھ ایمان خان نے LAAM فیشن ویک سیزن 2 کے آخری روز اپنی موجودگی کو یادگار بنا دی ہے
