MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کیمو تھراپی کے مضر اثرات کم کرنے کے مؤثر طریقے

Last updated: فروری 20, 2026 5:43 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کیمو تھراپی کینسر کے علاج کے لیے طاقتور ادویات پر مشتمل طریقۂ علاج ہے، تاہم اس کے ساتھ متعدد مضر اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں جن میں متلی، بالوں کا جھڑنا، منہ کے چھالے، شدید تھکن اور قے وغیرہ شامل ہیں۔

‎کینسر کے ماہرین کے مطابق کیمو تھراپی مؤثر علاج ہے مگر اس کے مضر اثرات ضرور ہوتے ہیں، تاہم اب ان اثرات کو پہلے کی نسبت زیادہ کم کیا جا رہا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق کیمو تھراپی کے دوران اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کینسر کے خلیات کے ساتھ ساتھ جسم کے صحت مند خلیات بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔

‎نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق جسم کو پرانے یا خراب خلیات کی جگہ نئے خلیات بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، بعض خلیات، جیسے آنتوں کی اندرونی تہہ کے خلیات یا بالوں کی نشوونما سے متعلق خلیات تیزی سے بڑھتے ہیں اور کیمو تھراپی کی ادویات ان کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

‎مزید برآں کیمو تھراپی سفید خون کے خلیات کی تعداد میں نمایاں کمی کر دیتی ہے، جو جسم کے دفاعی نظام کا اہم حصہ ہوتے ہیں، جس کے باعث سوزش اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، بعض ادویات اعصابی کمزوری (نیوروپیتھی) کا سبب بھی بنتی ہیں، جس سے درد، سنسناہٹ، بے حسی اور توازن کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم ان اثرات سے بچاؤ کے مؤثر طریقے موجود ہیں، جو درج ذیل ہیں:

‎مضر اثرات سے بچاؤ کے مؤثر طریقے:

‎ماہرینِ صحت نے کیمو تھراپی سے ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے چند مؤثر حکمتِ عملیاں تجویز کی ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق متلی اور قے کے لیے اینٹی نوزیا ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے، متلی، تھکن اور منہ کے چھالوں کے لیے غذا میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، تھکن پر قابو پانے کے لیے ہلکی جسمانی سر گرمی اور بہتر نیند کی عادات کو اپنانا چاہیے، کیمو تھراپی سے متعلق درد کم کرنے والی ادویات کا استعمال کیا جائے۔

‎ماہرین کے مطابق مریض کی علامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر مناسب حکمتِ عملی تجویز کر سکتے ہیں۔

‎دوسری جانب محققین ایسے طریقے بھی تلاش کرنے میں مصروف ہیں جو کیمو تھراپی سے جڑے مضر اثرات کو مزید کم کر سکیں، تاہم علاج کے لیے ادرک جیسی جڑی بوٹیوں کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے محقق کہتے ہیں کہ یہ قدیم طریقۂ علاج اس لیے دلچسپی کا باعث ہیں کہ ان کے مضر اثرات نسبتاً کم ہوتے ہیں، مثال کے طور پر ایکیوپنکچر کے عام اثرات میں معمولی نیل پڑنا یا ہلکی خون ریزی شامل ہو سکتی ہے، جبکہ یوگا کے نتیجے میں جوڑوں یا پٹھوں میں درد محسوس ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قدیم غار سے ملنے والا منجمد بیکٹیریا 10 اقسام کی اینٹی بائیوٹکس کیخلاف مزاحم
Next Article ذیابیطس کی بروقت شناخت: HbA1c کافی نہیں، ماہرِ طب نے بہتر ٹیسٹس بتا دیے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کل سے باقاعدہ شروع ہوگی

By Neha Ashraf
Health

وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا دورہ قطر، میڈیسن اور ویکسین کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

By Neha Ashraf
Health

بچپن میں عام وائرس سے متاثر ہونا کس خطرناک کینسر کا سبب بن سکتا ہے؟

By Neha Ashraf
Health

نوجوانوں میں فالج کے حملوں میں تشویشناک اضافہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?