MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

یورپ میں برڈ فلو کا پہلا انسانی کیس رپورٹ، اطالوی حکام نے الرٹ جاری کردیا

Last updated: اپریل 4, 2026 10:29 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

اطالوی وزارت صحت نے 25 مارچ 2026 کو ملک میں برڈ فلو وائرس H9N2 کا پہلا انسانی کیس ریکارڈ کیا۔ یہ انفیکشن یورپ میں اس قسم کے وائرس کا پہلا انسانی کیس ہے۔

‎اطالوی وزارت صحت کے مطابق مریض ایک کمزور صحت والا لڑکا ہے جو افریقا کے دورے سے واپسی کے بعد اٹلی کے علاقے لومبارڈی آیا۔ اس کی تشخیص کے بعد اسے مونزا کے اسپتال میں قرنطینہ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

‎H9N2 کیا ہے؟

‎H9N2 انفلوئنزا اے وائرس کی ایک قسم ہے۔ اس گروپ میں انسانی موسمی فلو کے وائرس H1N1 اور H3N2 کے ساتھ ساتھ پرندوں میں پائے جانے والے کئی وائرس شامل ہیں۔

‎یہ وائرس ’’کم خطرہ ایویئن انفلوئنزا‘‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ پولٹری پر اس کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں لیکن انسانوں میں یہ عام طور پر معمولی بیماری کا سبب بنتا ہے۔

‎کیا خطرہ ہے؟

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال انسانوں کے لیے یہ وائرس بہت کم خطرہ ہے۔ اس وائرس کو انسانوں میں پھیلنے کے لیے اپنی ساخت میں تبدیلی لانی ہوگی۔

‎اطالوی حکام نے احتیاط کے طور پر مریض کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کا پتا لگا کر ان کی جانچ کررہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وائرس کے پھیلنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

‎یہ پہلا انسانی کیس یورپ میں ہے جب کہ اس سے پہلے چین، ایشیا اور افریقا کے مختلف ممالک میں H9N2 کے سیکڑوں انسانی کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق فی الحال H9N2 سے زیادہ تشویشناک H5N1 وائرس ہے جو پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ یہ وائرس زیادہ خطرناک ہے اور ممالیہ جانوروں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

‎اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ برڈ فلو وائرس کے غیر متوقع رویے کو دیکھتے ہوئے چوکسی برقرار رکھنا ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ
Next Article نوجوانوں میں ذہنی امراض کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
خیرپور میں بچوں میں منکی پاکس وبا کی تصدیق کردی گئی
Health
اپریل 5, 2026
سائنسدانوں نے ٹی بی کے لیے نئی ٹیسٹ ٹیکنالوجی تیار کرلی
Health
اپریل 5, 2026
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کی جانب سے ویکسینیٹرز کو جدید سیل فون فراہم
Health
اپریل 5, 2026
ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفیوژن کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Health
اپریل 5, 2026
نوجوانوں میں ذہنی امراض کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
Health
اپریل 4, 2026
ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ
Health
اپریل 4, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی میں مختلف اقسام کے بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

By Neha Ashraf
Health

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان طبی تعاون پر اتفاق

By Neha Ashraf
Health

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

By Neha Ashraf
Health

سندھ حکومت کا صحت بجٹ میں 8 فیصد اضافہ

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?