MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان میں ہر سال کتنی خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں؟

Last updated: ستمبر 17, 2025 9:00 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان میں ہر سال کتنی خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں اور اس کے باعث کتنی اموات ہوتی ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر عروج یاسر خان نے اہم تفصیلات بتا دیں۔

‎سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے اسپتال میں تعینات گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر عروج یاسر خان کہتی ہیں کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 5000 خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں جن میں سے تقریباً 3000 کی موت ہو جاتی ہے۔

‎ڈاکٹر عروج یاسر خان نے کہا کہ سروائیکل کینسر پاکستان میں بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور خواتین میں پایا جانے والا دوسرا بڑا کینسر ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک مہم کے دوران 9 تا 14 سال کی عمر کی تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ بچیوں کو ایک خوراک پر مشتمل ویکسین دی جائے گی۔

‎انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ ویکسین 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت مہیا کی جائے گی، بچاؤ کیلیے یہ سنگل ڈوز ویکسین ہے جو چین سے درآمد کی جا رہی ہے، اس عمر میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث یہ ڈوز 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو دی جا رہی ہے۔

‎ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عروج یاسر خان نے کہا کہ 15 سال سے زیادہ عمر کی بچیوں اور خواتین کیلیے کمرشل ویکسینز موجود ہیں جو دوسرے ممالک سے منگوائی جاتی ہیں اور ان کی دو یا تین ڈوزز لگتی ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ ویکسین 9 سے 14 سال کی عمر میں نہیں لگی اور وہ ویکسین خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں تو وہ معمول کا چیک اپ کرا کر اپنے آپ کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکتی ہیں، بہت سے اسلامی ممالک سعودی عرب، ملائیشیا، یو اے ای اور بنگلہ دیش میں یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

‎وہ کہتی ہیں کہ شہری سوشل میڈیا پر جاری کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اور اپنی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کیلیے یہ ویکسین لگوا کر ذمہ دار والدین اور ذمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کریں، اس بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کیلیے حکومت پاکستان نے گاوی (Gavi) اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 15 ستمبر 2025 سے پائلٹ ایچ پی وی ویکسینیشن پروگرام شروع کیا ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے میں پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں 9 تا 14 سال کی عمر کی تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ بچیوں کو ایک خوراک پر مشتمل ویکسین دی جائے گی، 2026 سے یہ ویکسین باقاعدہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) میں شامل ہو جائے گی جس کے بعد اس کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے گا اور تقریباً 1 کروڑ 78 لاکھ بچیوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔

‎ڈاکٹر عروج یاسر خان کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی آئندہ نسلوں کی صحت کے تحفظ میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے لیکن اس کی کامیابی عوامی شعور پر منحصر ہے، اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلیے گائناکالوجسٹس، پیڈیاٹریشنز، نرسز، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور اساتذہ کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں آگاہی پھیلائی جا سکے اور غلط فہمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Next Article بھارتی ریاست میں دماغ کھانے والے امیبا نے عوام میں دہشت پھیلا دی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کیلئے اسپتالوں میں صرف 411 وینٹی لیٹرز

By Neha Ashraf
Health

ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کا وعدہ، ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

By Neha Ashraf
Health

ہنزہ کی وادی شمشال میں اپینڈکس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا

By Neha Ashraf
Health

کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?