MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

چین نے جدید ترین ایئرکرافٹ کیریئر "فوجیان” بحری بیڑے میں شامل کر لیا

Last updated: نومبر 9, 2025 10:47 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

 بیجنگ: چین نے اپنا تیسرا اور جدید ترین ایئرکرافٹ کیریئر "فوجیان” باضابطہ طور پر بحری بیڑے میں شامل کر لیا ہے، جو صدر شی جن پنگ کی فوجی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی مہم میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

فوجیان، جس کا نام تائیوان کے سامنے واقع ایک چینی صوبے سے لیا گیا ہے، چین کا پہلا ایسا طیارہ بردار جہاز ہے جو الیکٹرو میگنیٹک ایئرکرافٹ لانچ سسٹم (EMALS) سے لیس ہے۔ یہ جدید نظام لڑاکا طیاروں کو زیادہ وزن اور ایندھن کے ساتھ روانہ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے، جس سے فضائی طاقت اور آپریشنل رینج میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی شین ہوا کے مطابق، صدر شی جن پنگ نے خود اس سسٹم کے انتخاب کا فیصلہ کیا۔ باضابطہ افتتاحی تقریب بدھ کے روز جنوبی صوبے ہائنان کے ایک بحری اڈے پر منعقد ہوئی، جہاں شی جن پنگ نے جہاز پر سوار ہو کر اس کے لڑاکا نظام، الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ سسٹم اور آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا، اور بعد ازاں جہاز کی یادداشت کتاب (Ship Logbook) پر دستخط بھی کیے۔

کئی ماہ کی کامیاب سمندری آزمائشوں (Sea Trials) کے بعد، فوجیان اب چین کے دیگر دو کیریئرز  لیاؤننگ (2012 میں شامل) اور شینڈونگ (2019 میں شامل) کے ساتھ فعال سروس میں شامل ہو گیا ہے۔

سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرِ بحری اُمور کولن کوہ نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ “فوجیان اپنے سابقہ جہازوں کے مقابلے میں کئی حوالوں سے زیادہ طاقتور ہے، خاص طور پر اس کی ڈیک ڈیزائن اور لانچ سسٹم اسے زیادہ دیر تک لڑاکا کارروائیاں جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔”

ستمبر میں فوجیان نے تائیوان آبنائے سے گزرتے ہوئے "سائنسی تحقیق اور تربیتی مشقوں” میں حصہ لیا، جسے ماہرین نے ممکنہ حریفوں کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا۔ اسی دوران چین نے جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیاروں کی پروازوں کی ویڈیوز بھی جاری کیں، جو فوجیان کے ڈیک پر اترتے اور اُڑان بھرتے دکھائے گئے۔

چینی ریاستی میڈیا نے فوجیان کے کمیشن ہونے کو بحری دفاع میں ایک "نئی پیش رفت” اور فوج کی جدید کاری کی راہ میں ایک "اہم سنگِ میل” قرار دیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا۔جنوبی کوریا سیکیورٹی مذاکرات پر شمالی کوریا کی ’جارحانہ کارروائی‘ کی دھمکی
Next Article پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں بین الاقوامی ثقافتی میلے کا رنگارنگ انعقاد
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

سیاست

پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری

By Aiza Uddin
سیاست

پنجاب کی فکر چھوڑیں، سندھ کا حال دیکھیں: مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو جواب

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

وزیرِاعظم کا بھارتی آبی جارحیت کے خلاف حکمت، تدبر اور عزم سے مقابلے کا اعلان

By Nisar Khan
سیاست

ٹرمپ نے کہا: چین ایران سے تیل خریدتا رہ سکتا ہے، پابندیوں میں ممکنہ نرمی

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?