MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تازہ ترین

ڈینمارک کا اقوام متحدہ کو انتباہ: وسطی اور جنوبی ایشیا میں ٹی ٹی پی سنگین خطرہ بن گئی

Last updated: نومبر 20, 2025 8:12 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

ڈینمارک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) وسطی اور جنوبی ایشیا میں تیزی سے ایک ’’سنگین خطرے‘‘ کے طور پر ابھر رہی ہے، اور اس گروہ کو افغان عبوری حکام کی ’’عملی اور بھرپور معاونت‘‘ حاصل ہے۔ سلامتی کونسل کے داعش اور القاعدہ پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی نائب مستقل نمائندہ، ساندرا جینسن لینڈی نے بتایا کہ افغانستان میں تقریباً 6 ہزار ٹی ٹی پی جنگجو موجود ہیں جو پاکستانی سرزمین پر بڑے حملوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش، القاعدہ اور ان کے وابستہ گروہوں کے خطرات بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق داعش خراسان کے کم از کم دو ہزار جنگجو افغان حکام، شیعہ کمیونٹیز اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ افریقہ میں ڈیش سے منسلک گروہ، خصوصاً آئی ایس ڈبلیو اے پی، اپنی کارروائیاں اور پروپیگنڈا وسیع کر رہے ہیں۔

پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے بھی افغانستان سے جنم لینے والی شدت پسندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کیں اور بھاری معاشی نقصان برداشت کیا۔ جدون کے مطابق ٹی ٹی پی، داعش خراسان، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ اب بھی افغان سرزمین پر محفوظ پناہ گاہوں سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے 1267 پابندیوں کے نظام کو حقائق کے مطابق، شفاف اور غیر جانب دار بنانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان–افغانستان مذاکرات تعطل کا شکار

دوسری جانب پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والی بات چیت کسی پیش رفت کے بغیر رک گئی ہے۔ ترک حکام کی ثالثی کے باوجود طالبان مذاکرات کار پاکستان کے مطالبات پر تحریری ضمانت دینے سے انکاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات کا واضح اور منطقی مطالبہ کیا تھا، جسے افغان فریق قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔

پاکستان نے سرحد غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تمام زمینی سرحدی راستے غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جب تک افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف ’’قابلِ تصدیق اور ناقابلِ واپسی‘‘ کارروائی نہیں کرتی، تجارت اور نقل و حرکت بحال نہیں ہوگی۔ کئی ہفتوں سے جاری اس بندش کے باعث ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں، جس سے دو طرفہ تجارت اور خطے کی ٹرانزٹ سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ البتہ افغان مہاجرین اور پھنسے ہوئے افراد کی واپسی کے لیے انسانی بنیادوں پر ایک طرفہ آمدورفت کی اجازت برقرار ہے۔

سرحد پر کشیدگی میں اضافہ

12 اکتوبر کو افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحد پر شدید کشیدگی پیدا ہوئی۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد افغان اہلکاروں اور جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ دراصل ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں—جنہیں ریاست خوارج قرار دیتی ہے—کو پاکستانی حدود میں داخل کرانے کی کوشش تھی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے لیے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی
Next Article راولپنڈی میں تمام اسکولوں کے لیے جامع نئی 10 نکاتی سکیورٹی منصوبہ نافذ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026
وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے
Health
مارچ 23, 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Health
مارچ 23, 2026
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026

You Might Also Like

تازہ ترین

اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

By Aiza Uddin
تازہ ترینکاروبار اور تجارت

ٹماٹر، پیاز، آلو کی قیمتوں میں نمایاں کمی؛ مہنگائی میں 0.64 فیصد کمی

By Salman Khan
تازہ ترین

عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی کا شدید ردِعمل، حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ

By Hafeez Alam Ghazi
تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو طلب کر لیا

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?