پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری اسپتال بھی متاثر ہونے لگے۔
سرکاری اسپتالوں کو ایمبولینسز، جنریٹرز اور گاڑیوں کیلئے مختص کردہ بجٹ کم پڑ گیا، پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے اسپتالوں کے بجٹ میں مختلف فنڈز کم پڑ گئے۔
سرکاری اسپتال صرف جنریٹرز کی مد میں کروڑوں روپے کے خسارے سے دوچار ہے، اسپتالوں کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پٹرول ،آئل ہیڈ میں مختص بجٹ قیمتیں بڑھنے سے آدھا رہ گیا۔
مالی سال کے آخری تین ماہ کیلئے بجٹ شدید کم رہ گیا، بڑھتی قیمتوں کے مطابق مزید کروڑوں روپے درکار ہیں۔
