MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

اسرائیل کا مغربی کنارے میں نئی بستیوں کا اعلان – فلسطینی سرزمین پر قبضے کی نئی کوشش

Last updated: مئی 31, 2025 6:13 شام
Hannan Khani
Share
Israeli soldiers accompanied settlers establishing the Homesh outpost in May 2023
SHARE

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کی منظوری دے دی ہے، جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قبضے کو مزید مستحکم کرنے کی ایک خطرناک اور اشتعال انگیز کوشش سمجھی جا رہی ہے۔

یہ اعلان اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز اور انتہائی قوم پرست وزیر خزانہ بیتزیلیل سموٹریچ نے کیا، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی منصوبہ بندی پر براہ راست کنٹرول رکھتے ہیں۔ انہوں نے ان بستیوں کو "یہودی ریاست کے مستقبل کا فیصلہ” قرار دیا، جبکہ حقیقت میں یہ فیصلہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں کھلی رکاوٹ بھی ہے۔

ان 22 میں سے کئی بستیوں کا پہلے سے ہی غیرقانونی طور پر قیام ہو چکا ہے، مگر اب انہیں اسرائیلی قانون کے تحت قانونی درجہ دیا جا رہا ہے۔ دیگر بستیاں مکمل طور پر نئی ہیں، جن میں جبل عیبال (نابلس کے قریب) اور بیت حورون نارتھ (رام اللہ کے مغرب میں) شامل ہیں، جہاں تعمیراتی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں۔

اسرائیلی تنظیم "پیس ناو” نے اس قدم کو گزشتہ 30 برسوں میں بستیوں کی سب سے بڑی توسیع قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ "یہ مغربی کنارے کی ساخت کو ناقابلِ واپسی طور پر بدل دے گا اور قبضے کو مزید گہرا کر دے گا۔”

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسے "خطرناک اشتعال انگیزی” قرار دیا اور کہا کہ "یہ انتہا پسند اسرائیلی حکومت کسی بھی قیمت پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا چاہتی ہے۔”

مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں پہلے ہی 160 سے زائد یہودی بستیاں موجود ہیں، جن میں تقریباً 700,000 اسرائیلی آباد ہیں، جب کہ ان کے ساتھ 3.3 ملین فلسطینی بنیادی سہولیات اور آزادی سے محروم زندگی گزار رہے ہیں۔

اردن، برطانیہ، اور دیگر ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے، جب کہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے پہلے ہی اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو "تمام آبادکاروں کو نکالنا چاہیے۔”

تاہم اسرائیلی وزیر سموٹریچ نے ان تمام تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا: "یہ ایک تاریخی موقع ہے… اب اگلا قدم خودمختاری ہے۔”

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب یونیورسٹی نے گرمیوں کی چھٹیوں میں ہاسٹلز بند کرنے کا حکم دیا
Next Article بجٹ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں، حکومت نے عید کی وجہ سے تاخیر کی افواہیں مسترد کر دیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

سیاست

ٹرمپ کا سخت پیغام: غزہ جنگ ختم کرو، ایران پر حملے کی باتیں بند کرو

By Hannan Khani
سیاست

انڈونیشیا کا پاکستان سے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

By Hannan Khani
سیاست

ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، صدر رجب طیب اردوان

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گرد ہلاک

By Hafeez Alam Ghazi
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?