MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان میں کینسر اور جگر کے علاج کے شعبے میں اہم پیشرفت، پہلی روبوٹک وہپل سرجری کامیابی سے انجام

Last updated: فروری 18, 2026 12:29 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان نے کینسر اور جگر کے علاج کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سنگِ میل عبور کر لیا۔

‎لاہور میں قائم  پاکستان کڈنی اینڈ لور انسٹیٹیوٹ اور ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے ماہر سرجنز نے ملک کی پہلی روبوٹک وہپل سرجری اور پہلی روبوٹک رائٹ ہیمی ہیپاٹیکٹومی کامیابی سے انجام دے دی۔

‎حکام کے مطابق یہ دونوں کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ سرکاری شعبے کے طبی ادارے اب وہ جدید اور کم تکلیف دہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ماضی میں صرف بیرونِ ملک دستیاب تھے۔

‎پی کے ایل آئی کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا ہے کہ ادارے میں اب تک مختلف شعبہ جات میں تقریباً 500 روبوٹک سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں، جو پاکستان میں روبوٹک سرجری کی تیزی سے ترقی کا ثبوت ہیں۔

‎ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں آپریشن منیملی اِنویسیو سرجری کے میدان میں اہم موڑ ثابت ہوں گے اور اب پیچیدہ لبلبے (پینکریاز) اور جگر کے آپریشن محفوظ طریقے سے ملک کے اندر ہی ممکن ہیں۔

‎وہپل سرجری، جسے طبی زبان میں پینکریاٹیکو ڈیوڈینیکٹومی کہا جاتا ہے، پیٹ کے پیچیدہ ترین آپریشنز میں شمار ہوتی ہے اور عموماً لبلبے اور بائل ڈکٹ کے کینسر کے علاج کے لیے کی جاتی ہے۔

‎اسی طرح روبوٹک رائٹ ہیمی ہیپاٹیکٹومی میں جگر کے دائیں حصے کو نکالا جاتا ہے، جو عموماً جگر کے رسولیوں یا پیچیدہ جگر کے امراض کی صورت میں کی جاتی ہے۔

‎روایتی طور پر یہ دونوں سرجریز بڑے چیروں کے ذریعے کی جاتی تھیں، جس میں خون زیادہ بہنے، پیچیدگیوں اور طویل صحت یابی کا خطرہ ہوتا تھا، تاہم روبوٹک ٹیکنالوجی کی بدولت اب زیادہ درستگی کے ساتھ آپریشن ممکن ہے، جس سے خون کا ضیاع کم، پیچیدگیاں کم اور مریض کی جلد صحت یابی ممکن ہو جاتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور: پنجاب حکومت کا غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا ایکشن
Next Article FUUAST کیمسٹری فیسٹیول میں AIT کی شاندار کامیابی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

برن آؤٹ کیا ہے اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟

By Neha Ashraf
Health

رواں برس سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتیں 21 تک پہنچ گئی

By Neha Ashraf
Health

روسی سائنسدانوں نے نئی کینسر ویکسین بنالی، کلینیکل استعمال کے لیے تیار

By Neha Ashraf
Health

ادویات کی قیمتوں میں حکومتی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد 32 نہیں 15 فیصد اضافہ ہوا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?