MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

بچوں میں کینسر کے علاج حوالے سے حکومت پنجاب اور جرمنی میں معاونت پر اتفاق

Last updated: ستمبر 21, 2025 9:49 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی جس کے تحت جرمنی کی جانب سے بچوں میں کینسر کے علاج کے حوالے سے معاونت پر اتفاق کیا گیا۔

‎تفصیلات کے مطابق جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو رو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی۔ وفد میں ہیڈلبرگ یونیورسٹی اسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے ماہرین شامل تھے۔

‎ملاقات میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق ہوا۔ ڈاکٹر اسٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر اسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔

‎وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چلڈرن اسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔ پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ کینسر کے علا ج کیلئے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔

‎مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین اسپتال ہوگا۔

‎پارلیمانی لیڈر ہیڈلبرگ سٹی کونسل وسیم بٹ نے کہا کہ لاہور و ہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

‎اس موقع پر ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

‎ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر

‎ڈاکٹر اسٹفن مائیکل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے۔ جرمن اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور علوم کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے جبکہ پنجاب کے چلڈرن ہسپتال اورکینسر ہسپتال میں کم وسائل کے ساتھ بہترین علاج قابل تحسین ہے۔

‎ڈاکٹر اسٹفن مائیکل نے بتایا کہ ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر پاکستان میں آغاخان یونیورسٹی کے ساتھ کینسر کے علاج کیلئے اشتراک کار کررہا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد
Next Article مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026
وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے
Health
مارچ 23, 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Health
مارچ 23, 2026
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026

You Might Also Like

Health

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 77 کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

پاکستان کا روس کیساتھ مل کر مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ

By Neha Ashraf
Health

اسلام آباد میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا الرٹ جاری

By Neha Ashraf
Health

مریم نواز کا کڈنی ڈے پر خصوصی پیغام: عطیہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?