دسمبر 17، 2025
ویب ڈیسک
معروف روحانی و اسلامی اسکالر مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی 14 دسمبر کو 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ یکم اپریل 1953 کو جھنگ، پنجاب میں پیدا ہوئے۔
وہ نقشبندی مجددی سلسلے کی نمایاں شخصیت تھے اور اسلامی تعلیمات، تصوف اور روحانی اصلاح کے حوالے سے وسیع شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے جھنگ میں جامعہ معہد الفقیر الاسلامی کی بنیاد بھی رکھی۔
مولانا ذوالفقار احمد کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کے انتقال پر دنیا بھر سے علما، طلبہ اور عقیدت مندوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نمازِ جنازہ کے انتظامات کا اعلان ہونا باقی ہے۔
