MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جنوبی کوریا: گزشتہ 20 برسوں میں امراض قلب کے مریضوں میں 4 گنا اضافہ

Last updated: دسمبر 2, 2025 12:15 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کوریا کے ماہرین صحت کے مطابق گزشتہ 20 برسوں میں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد چار گنا بڑھ گئی ہے اور ہر 4 میں سے ایک شخص 80 سال یا اس سے زیادہ عمر میں اس بیماری سے متاثر ہے۔

‎جنوبی کوریا جو کہ ایک زیادہ عمر والے افراد پر مبنی معاشرہ ہے وہاں طویل العمری کے حوالے سے ہارٹ فیل ہونا ایک اہم اور سنگین مسئلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

‎کورین ہارٹ فیلیئر سوسائٹی کے ہارٹ فیلیئر فیک شیٹ 2025 کے مطابق گھروں میں ہارٹ فیل کی شرح جو  2002 میں 0.77 فیصد تھی وہ 2023 میں بڑھ کر  3.41 فیصد ہوگئی جو کہ 20 برس میں 4 گنا اضافہ ہے۔ بیماری کا یہ پھیلاؤ ان افراد میں  6.3 فیصد ہے جو اپنے 60 کے پیٹھے میں ہیں، 12.9 فیصد 70 والوں میں  اور  26.5 فیصد ان افراد میں ہے جو  80 یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔

‎واضح رہے کہ ہارٹ فیل اس کیفیت کو کہتے ہیں جب دل پورے جسم میں مناسب مقدار میں خون پمپ کرنے میں ناکام رہے۔

‎کانگ ڈونگ کیونگھی یونیورسٹی اسپتال سیول کے شعبہ کارڈیوویسکیولر میڈیسن کے پروفیسر ہوانگ ہی جنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونری شریانوں کی بیماری، دل کے دورے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیاں، طویل عرصے تک بے قابو رہنے والا ہائی بلڈ پریشر، دل کے والوز کی بیماریاں، کارڈیو مایوپیتھی اور اریتھمیا جیسی حالت دل کے سکڑنے کی صلاحیت کو کم کر سکتی ہے اور اس کی وجہ سے دل کی معمول کی ساخت متاثر ہوتی ہے، نتیجتاً جسم میں دوران خون کا نظام متاثر اور ہارٹ فیل ہوتا ہے۔

‎پروفیسر ہوانگ ہی جنگ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو موسم سرما میں خصوصاً احتیاط برتنی چاہیے، کیونکہ ٹھنڈا موسم ہارٹ فیل کو مزید خطرناک بنا سکتا ہے۔

‎انکا مزید کہنا تھا کہ سرد ہوا لگنے سے خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں، جس سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور دل کو زیادہ زور لگا کر پمپ کرنا پڑتا ہے۔ یہ اضافی دباؤ کمزور دل کے مریضوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے، جبکہ نزلہ، زکام یا نمونیا جیسی سانس کی بیماریاں بھی ہارٹ فیلیئر کو مزید خراب کر سکتی ہیں، جو بالآخر اسپتال میں داخلے یا موت کا سبب بن سکتی ہے۔

‎انھوں نے کہا کہ ہلکی سی محنت پر سانس پھول جانا، لیٹتے وقت سانس لینے میں دشواری، ٹانگوں یا پیروں میں سوجن اور اچانک وزن میں اضافہ ہارٹ فیل کی علامات ہو سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی اتحاد مذہبی فریضہ ہے، ایرانی عالم
Next Article پانچ روزانہ استعمال ہونے والی ادویات جو دل کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، ڈاکٹرز نے خبردار کردیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا؛ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن
Health
مارچ 29, 2026
لیڈی ولنگڈن اسپتال ویڈیو کیس، ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل
Health
مارچ 29, 2026
سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا
Health
مارچ 29, 2026
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ایسوسی ایشن کا احتجاج
Health
مارچ 29, 2026
سی سیکشنز کے دوران مقابلے کا معاملہ: 4 ڈاکٹرز معطل، انتظامیہ سے جواب طلب
Health
مارچ 28, 2026
ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مریض شدید مالی دباؤ کا شکار
Health
مارچ 28, 2026

You Might Also Like

Health

ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، وزیر صحت بلوچستان

By Neha Ashraf
Health

ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم

By Neha Ashraf
Health

موٹاپے کا جینیاتی خطرہ ہو تو بھی اسے شکست دی جا سکتی ہے, ماہرین کا دعویٰ

By Fatima Nadeem
Health

کس وقت کافی پینا صحت کیلئے زیادہ مفید ہے؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?