نیٹ فلکس کی عالمی شہرت یافتہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن میں وی آئی پی کرداروں کے کئی مناظر کو کیوں حذف کیا گیا، اس کا انکشاف ایڈیٹر نام نا یانگ نے کیا ہے۔
نام نا یانگ نے انٹرٹینمنٹ ویکلی کو بتایا کہ اصل میں وی آئی پیز کے مزید مناظر بنائے گئے تھے، لیکن ایڈیٹنگ کے دوران انہیں کم کیا گیا۔ ان کے مطابق،
“جب ہم وی آئی پی روم میں ہوتے ہیں تو تناؤ کچھ کم ہو جاتا ہے، اس لیے میں نے کھلاڑیوں کے جذبات اور کھیل کے دوران ان کے ردعمل پر زیادہ توجہ دی۔”
اس فیصلے کا مقصد ناظرین کو کھلاڑیوں کی کشمکش میں زیادہ شامل رکھنا تھا تاکہ وی آئی پی مناظر سے توجہ منتشر نہ ہو۔
یہ سیزن 27 جون 2025 کو ریلیز ہوا، اور مرکزی کردار گی ہن کی کہانی کو آگے بڑھاتا ہے جو دوبارہ ان جان لیوا کھیلوں میں حصہ لیتا ہے جہاں زندہ بچ جانے والا ہی جیتتا ہے۔
